Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) دورہ پاکستان پر موجود انگلش کرکٹرز کی طعیت بگڑنے کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے معاملے پر پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز کا مشترکہ بیان سامنے آگیا ہے۔ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی ہے، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے اسے وائرل قرار دیا ہے تاہم بیمار پلیئرز میں اہم کھلاڑی بھی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ جن پلیئرز کی صحت بگڑی ان میں بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن بھی شامل ہیں۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے ملک میں سیاسی استحکام لیکر آئیں، سیاسی استحکام نہ ہوا تو اس کے نتائج بہت اچھے نہیں ہوں گے۔ سب سے پہلے ریاست ترجیح ہونی چاہیے۔ ملکی ڈیفالٹ کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ توقع تھی کہ ڈالر 200 روپے پر آئے گا، ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کرسکتے، اس وقت ڈالر کی قیمت 222 اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اگلے ہفتے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سیلاب کے بعد بحالی، تعمیر نو پر مبنی ( آر ایف ایس 4) کا ایک جامع فریم ورک شیئر کرے گی تاکہ اسے باقاعدہ طور پر ڈونرز کانفرنس میں پیش کیا جائے جس کا انعقاد اگلے سال جنوری میں ہوگا۔ انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ڈونرز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی، وزارت منصوبہ بندی کے جوائنٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیوروکریسی کو کارکردگی اور رسائی کو خاص طور پر ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بڑھانے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی خدمات کی معیاری اور تیز تر فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے خدمت پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی پریشانی کے تیز رفتار خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی جائے۔ ایوان صدر میں 117ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کی تقریب کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ پیپلز پارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کےجال میں گھوڑا نامی مچھلی پھنس گئی۔ کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق مچھلی کی لمبائی 10فٹ کے قریب ہے اور ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کوپہلی باراتنی بڑی گھوڑا مچھلی ملی۔ میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ماہی گیروں نے نایاب گھوڑا مچھلی کو سمندر میں واپس چھوڑ دیا۔ تیکنیکی مشیرڈبلیوڈبلیوایف معظم خان کا کہنا ہے کہ گھوڑا مچھلی معدومیت سےدوچارنہیں، یہ پاکستانی سمندروں میں وافرمقدارمیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پچھلےسال یہ مچھلی 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی ہے اور گھوڑا مچھلی کو انڈوپیسفک…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے جیالوں نے نیازی کی ناک کے نیچے بلدیاتی انتخاب جیتا، ہم نے جیے بھٹو کا نعرہ لگا کر آمروں اور سلیکٹڈ راج کو خدا حافظ کہا، عمران خان کو ہٹانے کی کامیابی کا سہرا وائٹ ہاؤس نہیں جیالوں کو جاتا ہے، لکھ کر رکھ لیں تحریک انصاف پنجاب اور کے پی کے استعفے نہیں دے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی لیجنڈ ادا کار شان شاہد نے کہا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ نہیں اصل میں پرانی مولاجٹ ہٹ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ گنڈاسا فلمیں کرتے تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اس بات کی خوشی ہے کےاسی طرز کی فلم نے نہ صرف اپنی ایک پہچان بنائی بلکہ ریکارڈ بزنس بھی کیا،فلم انڈسٹری کو اپنی بقا کیلئے گنڈا سے کی ضرورت پڑی۔ شان شاہد نے خواہش ظاہر کی کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی طرح ضرار…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہر کے بجلی گھر میں گلہری کی آمد سے ایک چوتھائی بجلی صارفین الیکٹرک سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلہری کی وجہ سے شہریوں کے بجلی سے محروم ہونے کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ڈِکسن میں پیش آیا۔ واقعے سے متعلق ڈِکسن الیکٹرک کمپنی نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا، کمپنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایک چھوٹی اور پیاری سی گلہری سب اسٹیشن میں داخل ہوئی اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو بجلی سے محروم کردیا‘۔ کمپنی نے صارفین کو آگاہ کیا کہ بجلی کی بندش کچھ دیر کےلیے…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) قطر فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا سے شکست کے بعد ایران کی ٹیم باہر ہو گئی لیکن اس کے باوجود شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جشن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایرانی شہری اپنی ہی ٹیم کی شکست پر سڑکوں پر نکل کر ٹائر جلا رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی شہری اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہونے کے بجائے جشن منا رہے ہیں۔ ایران…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارجیسے ہی واپس آئے ڈالرگھبرا کر نیچے آگیا۔ کراچی میں سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، قراردادیں اور سیمینار میں گفتگو حکومت کیلئے رہنمائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جھمپیر میں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے جھمپیرمیں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاورپلانٹس کا افتتاح کیا۔ گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز پاورپلانٹس سے مجموعی طورپر 110میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ونڈ انرجی کے ایک پلانٹ سے 50 اوردوسرے پلانٹ سے60 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ بجلی جھمپیرگرڈ اسٹیشن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ونڈز سے بجلی بنانے میں لاگت کم آرہی ہے، جلد بجلی کی قیمتیں…

Read More