Author: admin

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سال 2022 کو ترقی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کرے گا، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔ صدر اردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح 3.9 فیصد اور دوسری تہائی کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا بدستور ترقی کرنا نہایت قابلِ قدر پہلو ہے، انشاء اللہ ہم دنیا…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعاون اور اغواء کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چاروں افراد اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث پائے گئے۔ اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اور وزارت خفیہ اطلاعات کی مشترکہ کارروائی میں اس گروہ کو پکڑا گیا…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مملکت کے مشرقی ریجن میں دو نئی گیس فیلڈز کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے مملکت کے مشرقی ریجن میں قدرتی گیس کی غیر روایتی دو فیلڈز کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے، "اوتاد” گیس فیلڈ کو الغوار فیلڈ کے جنوب مغرب جبکہ "الدھنا” فیلڈ ظہران شہر سے 230 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ قدرتی گیس کی دو نئی فیلڈز کی دریافت اہم ہیں، اس سے سعودی عرب کی قدرتی…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کا نقصان پورا کرنے کیلئے یورپی یونین، روس کے 300 بلین یورو سے زائد مالیت کے منجمد اثاثوں پر قبضے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ یورپی یونین کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا کہ جنگ میں یوکرین کو اس وقت تک 600 بلین یورو کا نقصان پہنچ چُکا ہے، روس اور اس کے امراء طبقے کو اس تباہی کا ہرجانہ ادا کرنا اور ملک کی تعمیرِ نو کیلئے ضروری مصارف کو پورا کرنا چاہیے۔ مذکورہ ساخت اپنی آمدنی کو یوکرین میں استعمال کر سکے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد ان فنڈوں کو…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی تھی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔ واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی، بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 6 ہزار 828 ٹیسٹ کئے گئے، 40 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 29 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ آئندہ تین سال میں باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے جناح کنونشن سنٹر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی تقریب موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی ویزرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بیان کے مطابق فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کر کے ایک دہشتگرد کو مارڈالا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود…

Read More

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔ فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔ خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائیرپورٹ واپس آئی۔شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہواتھا۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بریک خاندان کیلئے ضروری تھا جو اس سے پہلے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔ خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنی اور صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ مسرت جمشید چیمہ کوشوکازنوٹس اداروں کےخلاف متنازع بیان پرجاری کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سےمتنازع بیان پروضاحت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کےخلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کےخلاف ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بھی ترقی ہوگئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن اور کوئنٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بدستور بالترتیب تیسری سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جونی بیئر سٹو دو درجے ترقی سے ساتویں…

Read More