Author: admin

بھارت،کرناٹک : (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد 58 سالہ شخص کے معدے سے 187 سکے نکال لیے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بگاکوٹ کے شہری کو پیٹ درد کی شکایت تھی، اور اس کی الٹیاں نہیں رک رہی تھیں جس کے بعد اس ٹیسٹ کرائے گئے تو پیٹ میں سکوں کی بھرمار دکھائی دی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ مزکورہ شخص نفسیاتی مسائل کا شکار تھا اور گذشتہ دو تین ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔ نگلے ہوئے سکوں کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو ہے، اسپتال نے مریض کی…

Read More

بہاولپور، اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔ دوسری جانب اوکاڑہ ستلج…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے تہرے قتل کیس میں ملزموں کی اپیلیں منظور کر کے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت تہرے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزموں کی اپیلیں منظور کر کے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی، گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے، ملزموں سے مال مقدمے کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کے لیے نئی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا جائے۔ سابق وزیر مملکت کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ، کامران ٹیسوری نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خالق حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے نعمت سے نوازا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران ٹیسوری نے بیٹے کی پیدائش سے آگاہ کرتے ہوئے نومولود بچے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بچے کو اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور عمائدین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارات داخلہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جس کی سماعت کل ہو گی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعمیری معاشرے کے لئے تعلیم ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے تکنیکی تعلیم ضروری ہے۔ یونیورسٹیاں دور حاضر کو دیکھتے ہوئے نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ گزشتہ 20، 30 سالوں میں بین الاقوامی سطح پر کنسٹرکشن انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اور انوویشن نے بہت گہرا اثر چھوڑا اور تبدیلیاں لائی ہیں۔

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) جاپان اور منگولیا کے سربراہان نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے دورہ جاپان کے دوران منگولیا کے صدر نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرنے کی اپیل کی۔ سربراہان نے مطالبہ کیا کہ شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پیانگ یانگ انتظامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرے۔ اعلامیے میں دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے زرِ تحویل جاپانی…

Read More

دوحہ : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ سی کے سٹیج میچ میں میکسیکو کے ہاتھوں شکست کے بعد سعودی عرب ایونٹ سے باہر ہو گیا ۔ قطر کے سٹیڈیم لوسیل میں کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی میکسیکو نے حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا لیکن سعودی کھلاڑیوں نے خوبصورتی سے دفاع کیا جس کے باعث پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔ میکسیکو کی جانب سے کھیل کے 47 ویں منٹ میں ہنری مارٹن نے پہلا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو سعودیہ عرب کے خلاف برتری دلائی ۔فاتح ٹیم…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کہنی کے علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے ۔ اولمپئین ارشد ندیم لندن میں اپنی کہنی کا علاج کروائیں گے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے علاج کی نگرانی کرے گی ، علاج کے بعد قومی ایتھلیٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ 2023 میں شرکت کریں گے ۔ قومی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میں 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس اور پیرس اولمپکس سے قبل کہنی کا علاج کروارہا ہوں تا کہ درد سے نجات حاصل کر کے پریکٹس کا آغاز کرسکوں ۔ واضح رہے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواُس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ PDMکی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن کو روکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے ۔پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے ۔ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹس…

Read More

راولپنڈی: (کویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے…

Read More