Author: admin

نیویارک : (ویب ڈیسک) دی راک کے نام سے مشہور سابق امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے 36 برس بعد موقع واردات پر جاکر اپنی چوری کا اعتراف کرلیا۔ ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی ریاست ہوائی کے اسٹور سے وہ ایک سال تک ہر دن جِم جانے سے پہلے چاکلیٹ چوری کیا کرتے تھے۔ دی راک نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں پیسے نا ہونے کے باعث وہ چاکلیٹ چوری کرتے تھے اور ایکسرسائز سے پہلے کھانے کے طور پر اسے کھاتے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کر کے دو سالہ بچی کو بازیاب کرا کر خاتون اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایڈمن سوسائٹی سے 2 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر پولیس نے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو شناخت کیا۔ فوٹیج میں خاتون کو بچی کو لے کر جاتے دیکھا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شائستہ جائے وقوعہ کے قریب کے گھر کی ملازمہ نکلی، بچی کو بازیاب کروا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگردی میں ملوث ہونا خطے کیلئے خطرہ ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگرکالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پائی جائے اور حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرے تو یہ خطرناک چیز ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والا حملہ قابل مذمت ہے، ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ارکان نے رائے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 دفعہ کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کردوں گا، سار ے پاکستان کی خواتین ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں، اس طرح کے ظلم کے ضابطے ہم برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مرد پولیس نے مجھے گھسیٹا، ہماری سینکڑوں عورتوں کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا گیا، خواتین…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ خیبرپختونخوا میں 35 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف خیبر پختونخوا کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیرضروری اخراجات اورشاہ خرچیوں کی مد میں صوبائی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ کو بےخبررکھ کرفنڈزنکالے۔ بیورو کریسی کی شاہ خرچیوں سے خزانہ کو 25 کروڑ52 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ فنڈز سے نکالے گئے 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع کا فنڈ بندوبستی اضلاع میں خرچ کیا…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں چار قومی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کیپ حاصل کی جن میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔ پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی جس میں کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غریب کیلئے ایک اور پریشانی پیدا کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیموں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے اضافہ کیا، ایل پی جی 216 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کب تحلیل کی جائے ؟ حتمی فیصلہ آج عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز خیبرپختون خوا کے اراکین کی عمران خان سے ملاقات شیڈول ہے، سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم جابرابہ نظام کا مزید حصہ نہیں رہنا چاہتے۔ سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو کہتی ہے اسمبلیاں تحلیل نہ کرو، اپوزیشن کے 70 فیصد کیسز ختم ہو چکے ہیں یہ باقی کیسز بھی ختم…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ، امام الحق ، اظہر علی ، سعود شکیل، وکٹ کیپر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کلب کے ساتھ سب سے بڑے فٹبال معاہدے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ملے گا، رونالڈو سے سعودی کلب النصر 116 ارب روپے کا معاہدہ کرے گا، جس کے بعد رونالڈو کو سالانہ 17 ارب روپے معاوضہ ملے گا، سعودی کلب النصر اور رونالڈو کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ ہو گا۔ قطر ورلڈ کپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر…

Read More