Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے وفد کے مابین بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور پر مذاکرات ہوئے اور معاہدے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں ایم کیو ایم نے پرانے مطالبات دوہارہ دہرائے جس پر حکومت سندھ کی جانب سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم وفد کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن سے مشروط ہے اور ہم نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو آپ کے وکلا راضی کریں۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ 30 جنوری سے پہلے ہوجائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ سندھ کی فکر کریں، جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران یہ جنگ جیتے گا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی کمی ہوگئی جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 23 کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 12.26 فیصد، پیاز 2.79 فیصد، چکن 1.71 فیصد، دال چنا 0.68 فیصد، دال مسور 0.64 فیصد، اڑھائی کلو…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 643 روپے بڑھ کر 140175 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالرز اضافے سے 1799 ڈالرز فی اونس ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.69 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 231.50 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔ واضح رہے موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بالترتیب 18فیصد اور 20 فیصد بڑھی ہے۔ جبکہ گزشتہ حکومت ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 182.93روپے اور اوپن ریٹ 185روپے چھوڑ کر گئی تھی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ غیر سنجیدہ آدمی ہیں، شہباز شریف بتائیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے، تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین خود کریں گے۔ لاہور میں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب کیا، تمام ممبران نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر رد عمل دیتے ہوئے تاریخ دے دی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دی جائے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا، ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ انتخابات کا نام نہیں لیتے۔ عمران خان کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی جس سے ناظم الامور کے گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، گولی پاکستانی ناظم الامور کے گارڈ کو 3 گولیاں لگیں، پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے جبکہ سفارتی عملے کو حکومت پاکستان کی جانب سے وقتی طور پر واپس وطن بلا لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مذمت کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ پارٹی یا پی ڈی ایم کا موقف دوں، ہم اسمبلیاں توڑنے کے کبھی حامی نہیں رہے، اگر یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مذمت کریں گے، پی ڈی ایم ہمیشہ سیاسی بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی کی ہے، جب سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہے…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کی لائیو اسٹریم کے دوران ایڈولف ہٹلر کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد غم وغصّے کا اظہار کر رہی ہے۔ کانیے ویسٹ ایک لائیو اسٹریم میں سیاہ رنگ کے ماسک سے اپنا منہ چھپائے نمودار ہوئے اور ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ ’مجھے ایڈولف ہٹلر پسند ہیں اور مجھے ہٹلر کے بہت سے اچھے کام بھی نظر آتے ہیں‘۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ہٹلر نے شاہراہیں بنائیں اور مائیکروفون ایجاد کیا جو میں بطور موسیقار استعمال کرتا رہا‘۔ کانیے ویسٹ نے مزید کہا کہ’میں اب…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ماسٹر مائنڈ گولڈی برابر کو امریکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلفورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا۔ لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے گولڈی برار نے حال ہی میں کینیڈا سے امریکا کا سفر کیا تھا۔ دوسری طرف بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سدھو موسے والا کے مرکزی قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گولڈی برار کو امریکا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گوگل نے ادائیگیوں کے تنازع پر پاکستانی صارفین کے لیے پلے اسٹور میں کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنےکافیصلہ کیا تھا جس کے باعث 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی تھی۔ اسی وجہ سے اب گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس کو پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نےگوگل کی جانب سے کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے خوبصورت اور چھوٹی چھپکلی کو ایک عرصے سے بقا کے خطرات لاحق تھے تاہم اب ماحولیاتی تنظیموں اور مقامی آبادی کے تعاون سے ان کی آبادی بڑھ رہی ہے اور خطرات کم ہوئے ہیں۔ اس چھپکلی کو ’یونین آئی لینڈ گیکو‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی جسامت پیپر کلپ جتنی ہوتی ہے اور اس پر خوبصورت رنگ اور نقوش پائے جاتے ہیں۔ اب ماحولیاتی بقا کی تنظیموں نے سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنس کی مقامی آبادی کے ساتھ مل کر اسے بچانے کے کوشش کی ہے جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے…

Read More