Author: admin

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے مسافر اور گھر میں موجود افراد میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک انجن والے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اپنے آخری رابطے میں بتایا تھا کہ انجن فیل ہوجانے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔ اس کے فوری بعد پائلٹ کی جانب سے مے ڈے کا پیغام آیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ طیارہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں موبائل ہوم (نقل و…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔ پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے…

Read More

نگراں حکومت نے عام انتخابات سے قبل قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نگراں حکومت ڈیل مکمل کرکے جائے گی۔ نئی حکومت کے پاس اس ڈیل کو صرف منظور کرنے کا آپشن رہ جائے گا۔ یہ بات متعلقہ نگراں وفاقی وزیر اور اعلیٰ حکام نے بتائی ہے۔ ماضی میں حکومتیں ایسے اقدامات سے گریز کرتی رہی جو ان کی مقبولیت پر اثر ہوسکتے ہوں۔ پی آئی اے کی نجکاری بھی ایسا ہی معاملہ رہا ہے۔ گزشتہ جون میں حکومت نے شدید مالیاتی بحران کے پیش نظر آئی ایم ایف کے…

Read More

انتخابات 2024کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز اورافواجِ پاکستان کی ڈپلوائمنٹ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں۔ عام انتخابات 2024 میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت افواج پاکستان آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کےتحت الیکشن کے انعقاد میں معاونت کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں تھرڈ ٹیئر کے طور پر Quick Reaction Force جیسی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ الیکشن کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے جبکہ سول آرمڈ فورسز جیسے کہ رینجرز اور فرنٹئیر کور دوسرے مرحلے میں سیکورٹی کی ذمہ دار ہوں گی۔ پاک فوج کو تھرڈ…

Read More

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے، پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ عام انتخابات 2024 کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام ، نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکریٹری داخلہ…

Read More

 ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 32 سال کی عُمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، اُن کا علاج جاری تھا اور آج صبح اداکارہ کی موت ہوگئی جس کی تصدیق اُن کی ٹیم نے انسٹاگرام کے ذریعے کی ہے۔ پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ “آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے کہ ہم نے…

Read More

نیویارک: اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے افغانستان میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے۔ القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ طالبان کی حکمرانی ہولڈنگ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔القاعدہ کے تقریباً 10 سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں۔القاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان…

Read More

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سُپر لیگ) کے سیزن 9 کا ترانہ گائیں گے۔ ہر سال کی طرح، 2024 کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ شائقین اس انتظار میں ہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کونسے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔ شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے…

Read More

 لاہور: پنجاب میں نمونیہ مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 اموات اور 3 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں نمونیے سے رواں سال 303 اموات ہوئیں جبکہ 18 ہزار 804 کیسز سامنے آئے۔لاہور میں ایک روز میں 178 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں نمونیہ سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔

Read More

اسلام آباد: ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔ ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار اور 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی۔ دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل اور بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہونگے، 9 فروری جمعہ کو کھلیں گے، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اتوار کو بینکس بند رہیں گے۔…

Read More

اسلام آباد: پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب کی چائے پی گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکار ڈکیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

Read More

کراچی: ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کسٹمز کو سولر پینل منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نامزد گروہ کے افراد کی گرفتاری میں زبردست مزاحمت کا سامنا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کسٹمز ساؤتھ کراچی ڈائریکٹر شیراز احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعرات کو بھی سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 80ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم رب نواز کی گرفاری میں مزاحمت کا سامنا رہا تاہم ٹیم نے طویل جدوجہد کے بعد کسٹم کورٹ کراچی کے احاطے سے ملزم رب نواز کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلئیرنس آڈٹ…

Read More

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ بہتر سکیورٹی فیچرز کیساتھ نئے کرنسی نوٹ اگلے 2سال میں متعارف کرائے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا، سیکیورٹی کے مقاصد کیلیے ہر15 سے20 سال بعد نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانا ایک مستقل عمل ہے۔

Read More