Author: admin

  کراچی: پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی، جمہوری عمل میں اُن کی شرکت یقینی بنانا گوگل کی سماجی ذمہ داریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستانی عوام 8فروری کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے نمائندوں کے انتخاب کی غرض سے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ گوگل حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ رائے دہندگان کو کارآمد اور مستند معلومات سے جوڑا جاسکے اور اپنے پلیٹ فارم کو غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔ گوگل…

Read More

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے، پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ عام انتخابات 2024 کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام ، نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکریٹری داخلہ…

Read More

سوات: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔ نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو، خیبرپختونخواہ کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ عوام…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔ سانگھڑ میں انتخابی ریلی نے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کیلئے لڑی تھیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی خودمختاری کیلئے لڑتی رہی ہیں، شہید بینظیر بھٹوہم سے چھین لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بینظیر کی بیٹی ہوں اور بینظیر غریب کی آوازتھیں، اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے دکھ…

Read More

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ میں ہوں۔ خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ میرے سوائے کوئی وفاقی سیاست دان ایسا نہیں جو بلوچستان کے دکھ درد کو سمجھتا ہو، عوام جانتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ میں ہوں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے…

Read More

نئی دہلی: بھارت نے جاسوسی کے الزام میں 8 ماہ قبل پکڑے گئے چینی کبوتر کو بے گناہ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے چین کی جاسوسی کے شبے میں کبوتر کو مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی نام کے علاقے سے پکڑا گیا جسے 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔ کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پیروں میں ایک کاپر اور دوسرا ایلومینیم کا رنگ ڈالا گیا تھا جبکہ پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پرلکھی گئی…

Read More

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصاویر جاری کردی۔ ثانیہ مرزا کی جانب سےشیئرکی جانے والی تصاویر میں انہیں گلابی شرٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ آرٹسٹک کیپشن میں انہوں نے لکھ، ’دھوپ اور تھوڑے سا گلابی رنگ کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔‘ تین تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ پر ثانیہ کو اپمنے فالوورز سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لائکس اور تعریفی تبصرے مل چکے ہیں۔ شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں…

Read More

لندن: برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔ دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل اطالوی گاڑی لیمبرگینی کو پسند کرنے کے باعث اپنا نام ڈینی کیرن سے بدل کر ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔ کاروبار کے لیے سعودی عرب گیا۔ کام جلدی ختم ہونے پرایک شخص مجھے مکہ لے…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہیے جبکہ اسکے کام کا طریقہ کار اور میچز رائٹس کس طرح چلتے ہیں کیسے بکتے ہیں سب کچھ انٹرنیشنل میچز کے مقابلے یکسر مختلف ہونے چائیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک…

Read More

جمیعت علماء اسلام (ف) نے چوہدری نثار کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ حلقہ این اے 53 پر جے یو آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد چوہدری نثار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد اور ضلعی امیرجے یو آئی ضیاء الرحمٰن نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر اعلان کیا۔ جے یو آئی این اے 53 پر چوہدری نثار کی اور پی پی 19 پر چوہدری نثار جے یو آئی کی حمایت کریں گے۔

Read More

ایران میں قتل ہوئے نو پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔ پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز نے میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔ مارے گئے افراد میں ملک اظہر ولد نذیر حسین سکنہ علی پور،محمد شعیب ولد نذیر احمد سکنہ مظفر گڑھ، نذیر احمد ولد غلام محمد جان سکنہ مظفر گڑھ، محمد اکمل سکنکہ علی پور مظفر گڑھ، محمد ابوبکر ولد غلام یاسین سکنہ لودھراں، شہریار ولد غلام حسین سکنہ ملتان، شبیر احمد ولد محمد نواز سکنہ لیہ، محمد ندیم ولد گلزار سکنہ بہاولپور اور محمد شہزاد ولد عبدالمالک سکنہ…

Read More

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ خون آلود ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ، ایکس کے سی ای او لنڈا یکیرینو، سنیپ این کے سی ای او ایون سپائجل، ٹک ٹاک کے ایگزیکٹیو آفیسر سوئی زی اور ڈسکورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر جسین سیٹرون سمیت دوسرے پلیٹ فارمز کے حکام امریکی کانگریس کی سماعت میں شریک ہوئے۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ…

Read More

ملک بھر میں عام انتخابات کے پیشِ نظر سندھ اور اسلام آباد بھر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِصدارت اجلاس میں آئی جی اسپیشل، صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے بھر میں جنرل الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ اور لائحہ عمل کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ…

Read More