Author: admin

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، کیا کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہوگئی؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا کسی کو گھر ملا؟  جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات…

Read More

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کا سائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا۔ نوٹس کے مطابق علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔ علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم، دھمکیاں دینے، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے…

Read More

فیصل: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ عوام کی محبت  نواز شریف کے ساتھ ہے، نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا اور ترقیاتی منصوبے لے کر آئے، وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے یہاں بنائی تھیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے لیے تعلیم کا انتظام…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرلیا۔ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض کی جانب سے جلسے کے این اوسی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی۔ درخواست میں چار، پانچ یا 6 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی گئی۔ واضح رہے کہ شہریار ریاض این اے 56 سے امیدوار ہیں۔

Read More

کوئٹہ: بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا، دو طرفہ لڑائی میں 24 دہشت گرد مارے گئے، چار سیکیورٹی اہل کار اور دو شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا، سیکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا، ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینی ٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا…

Read More

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نِک جونس نے 20 ملین ڈالر کا اپنا پُرتعیش گھر چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد ستمبر 2019 میں لاس اینجلس میں 20 ملین ڈالر کا پرتعیش گھر خریدا تھا، ان کے اس عالی شان گھر میں 7 بیڈ رومز، 9 باتھ رومز، 1 شیف کا کچن، 1 انڈور باسکٹ بال کورٹ، ٹمپریچر کنٹرول وائن روم، 1 انٹرٹینمنٹ لاؤنج، 1 ہوم تھیٹر، 1 اندرونی بولنگ ایلی، 1 مکمل سروس جم، بلیئرڈ روم اور اسٹیم شاور…

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ناجائز تعلقات کے الزام میں جاری سمن میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے دھوکہ دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دھوکہ دہی…

Read More

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کردیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، جسٹس شاہد جمیل خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔

Read More

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات میں اس بار بڑی تعداد میں نوجوان پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، 2کروڑ سے زائد نئے ووٹرز کے لیے ضروری ہے وہ درست انداز میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ اتنی بڑی تعداد میں ووٹ بینک کسی بھی سیاسی جماعت کو اقتدار کی کرسی پر بٹھا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے ان نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ سب سے پہلے جب ووٹ ڈالنے جائیں تو پہلے مرحلے میں پولنگ افسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی فہرست میں درج تفصیلات چیک کرے گا۔ آپ کا نام…

Read More

نیویارک: پاکستانی فلم اسٹار میرا نے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے خواتین سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکارہ میرا کا ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ “میں اپنی فیملی کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہوں اور یہاں بھی الیکشن کا سماں ہے، میری فیملی میں بھی سب 8 فروری کو پاکستان میں ہونے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں”۔ میرا نے کہا کہ “میں اپنے والد صاحب کے ساتھ یہی گفتگو کررہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو لازمی ووٹ…

Read More

استنبول: ترکیہ میں ایک شخص نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر احتجاجاً معروف ملٹی نیشنل امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل میں داخل ہوکر ملازمین کو یرغمال بنالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے صنعتی ایریا میں واقع پراکٹر اینڈ گیمبل کمپنی میں بارودی جیکٹ اور بندوق تھامے حملہ آور داخل ہوگیا جس نے غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور نے ایک دیوار پر فلسطینی اور ترکیہ ک پرچم بنایا ہوا ہے اور سرخ رنگ…

Read More

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اپنے عہدے سے اچانک ہٹائے جانے پر لب کشائی کردی۔ کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی موجودہ حالات کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ورلڈکپ کے بعد لاہور واپس آئے تو دورہ آسٹریلیا کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی تھی اور ٹیم کمبینیشن کے بارے میں بھی سوچ لیا تھا لیکن جب پاکستان پہنچے تو یہاں مکمل خاموشی تھی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ چیئرمین ذکا اشرف ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے تھے، میں نے،…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور اداکار ارباز خان کی دوسری شادی پر اُن کی سابقہ اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کا ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل جارجیا اینڈریانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ارباز خان اور شوریٰ کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کسی دوسرے اداکار کے ساتھ اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر بھی ردعمل دیا۔ جارجیا اینڈریانی نے کہا کہ “ارباز خان ایک اچھے انسان ہیں، ہم دونوں کا بریک اَپ ضرور ہوگیا ہے لیکن میری زندگی میں وہ خالی پن ہمیشہ موجود رہے گا…

Read More