Author: admin

کینیڈا کی اعلیٰ سطح کی بیرونی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے احالیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے ملک کے انتخابات میں ممکنہ طور پر دخل دیا ہے۔ جمعرات کو میڈیا کے ذریعہ دستیاب رپورٹ میں بھارت کو ’بیرونی مداخلت کے خطرہ‘ کے طور پر نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو کینیڈا کے مضبوط جمہوری اداروں کی حفاظت کرنے کے لیے زیادہ کرنا چاہئیے۔ کینیڈین میڈیا گلوبل نیوز کو حاصل ہونے والی انتہائی خفیہ بریفنگ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرنوٹس نہ لیا گیا تو بھارت کی مداخلت مزید بڑھ…

Read More

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری تک مزید 2 ہزار 956 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں 865 مرد، 793 خواتین اور 1298 سے زائد بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے 121 گاڑیوں میں 148 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان…

Read More

امریکا نے اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے عراق میں 3 اور شام میں 4 مقامات کے 85 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے امریکا کو نقصان پہنچایا تو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جو کچھ امریکی فوج نے عراق اور شام میں کیا ہے وہ کئی مراحل پر مشتمل امریکی جوابی حملوں کا نقطہ آغاز ہے۔ جن مقامات پر حملے کیے گئے ہیں ان کا تعلق مختلف عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ ساتھ ایران کے پاس دارانِ انقلاب اور قدس فورس سے…

Read More

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر…

Read More

راولپنڈی: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کارنر میٹنگز پر پولیس چھاپوں کا تاثر درست نہیں ہے البتہ جہاں نو مئی واقعات میں ملوث افراد موجود ہوں گے وہاں کارروائی کی جائے گی۔ راولپنڈی دورے کے موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس صرف اُن مقامات پر پہنچ رہی ہے جہاں نو مئی واقعات میں ملوث افراد موجود ہوتے ہیں، اگر وہ کسی جلسے یا کارنر میٹنگ میں ہوں گے تو پولیس ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں…

Read More

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بورڈ کی عدم تسلسل کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی تو کیا اچھے مقامی کوچز بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ عالمی کپ میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ساز گار رہیں گی لیکن پاکستان کواچھا کامبی نیشن بنانا ہوگا۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ آرمی چیف ملک کے 25 کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، مجھے تین سال تک خاموش ہوکر پیچھے ہٹنے اور بنی گالہ میں بیٹھنے کی پیش کش کی گئی۔ اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں اس ملک کے پچیس کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے ورنہ تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے…

Read More

  کراچی: شہر قائد میں قائم الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر دھماکا ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صدر میں قائم الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر مغرب کے بعد زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز صدر اور اطراف کے علاقوں میں سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ الیکشن کمیشن آفس کی دیوار متاثر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا خیز مواد شاپنگ بیگ میں الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر رکھا گیا تھا، رش نہ…

Read More

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ اور آئی پی پی عوام کی قسمت بدل دینگے، مل کر لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ ملتان میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ملتان آکر، یہ حلقہ میرا آبائی گھر ہے،میں سیاست میں حادثاتی طور پر آیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میرے بہنوئی احمد محمود نے مجھے رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کا کہا، مجھے ایوان میں جاکر پتا چلا کہ یہاں تو سیاست ہی مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے…

Read More

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔ فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکیم رانا ثنااللہ نے ایسا علاج کیا اور ایسی حکمت دکھائی کہ نہ بیمار نظر آتا ہے اور نہ بیماری نظر آرہی ہے، نہ مرض نظر آتا ہے اور نہ ہی مریض نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بدتمیزی کا مقابلہ نہیں کرتی، بدتہذیبی کا جواب نہیں دیتی، مسلم لیگ…

Read More

دوحہ: قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سمیت دیگر فریقین کی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس سیز فائر معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں قطر، امریکا، مصر اور اسرائیل کے حکام کے درمیان غزہ پر ہونے والی ملاقات میں اہم امور طے پاگئے اور اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والی اس ملاقات میں اسرائیل کو جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی یرغمالی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی نئی پیشکش کی گئی جو…

Read More

خاورمانیکاشراب کے عادی ،انکے الزامات ان کی اصلیت وخاندان کاپس منظرظاہرکرتے ہیں ہراسگی کے واقعات میرے علاوہ خاندان کے بچوں اورملازمین کے سامنے ہوتے رہے لاہور( ویب ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا ان کی شادی کے دوران جسمانی اور ذہنی تشدد کرتے تھے وہ ایک عادی شرابی ہے اور جس قسم کے الزامات انہوں نے لگائے ہیں وہ ان کی اصلیت اور خاندانی پس منظر کوواضح کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حراسگی کے واقعات میرے سامنے بلکہ ان…

Read More

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔ جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا ہے کہ کوئی مذہب کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کو کامیاب کروائیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے شکارپور سے 100فیصد ووٹ چاہئیں، مجھےاکثریت ملی تومسائل کا…

Read More