دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو شکست دیدی

سڈنی(ویب ڈیسک) پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو شکست دیدی ہے، میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے 3 شکار کئے۔ جواب میں فخرزمان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں پر 13 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے43 اور کپتان بابراعظم نے 34 جب کہ حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تیز گام حادثے پر غلطی کا اعتراف کرلیا

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس حادثے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔رحیم یار خان میں حادثے کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘تیزگام ایکسپریس حادثے میں 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہم سے غلطی ہوئی، تبلیغی جماعت والوں کو چولہا لے جانے سے نہیں روکا جاتا تھا تاہم آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا’۔انہوں نے تمام شہدا کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پیکج سے بھی متاثرین کو کچھ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ‘رائے ونڈ میں 2 لاکھ لوگ اجتماع کے لیے آتے ہیں اور 134 ٹرینیں چل رہی ہیں اور سب کا اسٹاپ رائے ونڈ پر رکھا گیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹرین میں میر پور خاص کی جماعت تھی جس کے امیر سلیمان صاحب تھے، جماعت کو ڈرائیور اور گارڈ نے روکا کہ چولہا نہ جلائیں تاہم جماعت کے افراد نے ان کے سامنے آگ بجھادی مگر ان کے جانے کے بعد پھر سے چولہا جلایا اور ناشتے کے انتظام میں ایک بڑا سانحہ ہوا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سانحے پر پوری قوم غمزدہ ہے اور متاثرین کے لیے دعاگو ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘واقعے کے بعد آرمی چیف نے خصوصی طور پر جہاز دیا اور پاک فوج نے اتنی تیزی سے زخمیوں کو ہسپتالوں تک منتقل کیا جس پر میں، پاک فوج کا شکر گزار ہوں ورنہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرجاتی’۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ‘ٹرین میں آگ لگنے کے بعد تیز ہوا سے آگ پیچھے کی جانب بڑھی جس کی وجہ سے 3 بوگیوں کو نقصان پہنچا’۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں، میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں تاہم میں اس پر اتوار کے روز جواب دوں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جو مجرم ہے اسے سزا ضرور ملے گی’۔اسی دوران ایک صحافی کی جانب سے زیادہ سوال کیے جانے پر شیخ رشید آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘تو ہی سارے سوال کرلو گا’۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی رحیم یار خان میں حادثے کے مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے کے بعد انتطامیہ سے رابطے میں رہا ہوں ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا’۔واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔بدقسمت ٹرین کو حادثہ صبح 6:15 منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر 3 میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے ٹرین میں دھماکا ہوا جس کی آواز سن کر دیگر مسافر تخریب کاری کے خطرے کے پیشِ نظر چلتی ہوئی ٹرین سے کود گئے۔حادثے کے بارے میں جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ریلویز سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں مٹی کے تیل کے سلنڈر لے جانے کی اجازت نہیں اور اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ ٹرین میں مسافر سلنڈر لے کر کیسے سوار ہوئے۔

سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے، استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے اور اپنے استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سولہ ماہ میں صرف تین حادثات ہوئے ہیں، تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔
حادثے کے ذمہ دار مسافر
شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔
15دن میں تحقیقاتی رپورٹ
شیخ رشید نے کہا کہ ہر کمپارمنٹ میں گاڑی کو روکنے کیلئے چین ہوتی ہے، تیزگام ایکسپریس چین کھینچنے کی وجہ سے رکی ورنہ پوری ٹرین جل جاتی، سانحہ تیزگام ایکسپریس سلنڈراورچولہے جلانے کی وجہ سے پیش آیا، وزیراعظم نے انکوائری کی ہدایت کردی ہے،15دن میں رپورٹ ملے گی۔
ریلوے کی کوتاہی
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دونوں بوگیوں میں بیک وقت آگ لگی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اس حادثے میں ریلوے کی کوتاہی ضرور ہے جس کی تحقیقات کرکے وجہ سامنے لائیں گے، سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں، اگر کہیں گے تو رپورٹ پیش کردوں گا، اپنے استعفیٰ پر اتوار کو جواب دوں گا۔

میرا کی فلم ”باجی“ ساﺅتھ ایشین فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی

کراچی(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم ”باجی“ نے موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا۔اداکارہ میرا، آمنہ الیاس اورعثمان خالد بٹ کی فلم ”باجی“ کو جہاں پاکستانی شائقینوں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا، وہیں یہ فلم بین الاقوامی پلیٹ فارمزپر بھی بہت پسند کی جارہی ہے۔دوماہ قبل فلم ”باجی“ کوموزیک انٹرنیشنل ساو¿تھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں فلم دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اور اب ”باجی“ایک اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔فلم”باجی“ کی ٹیم نے انسٹاگرام پریہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اگلے ماہ 16 نومبرکو وینکور انٹرنیشنل ساو¿تھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ میرا نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ ان کی فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ”باجی“میں اداکارہ میرا نے شمیرا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ماڈل آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اورعلی کاظمی نے ثانوی کردار اداکیے تھے۔

سانحہ تیز گام:وزیر اعظم عمران خان کی ماضی میں کی گئی باتیں وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے قریب ٹرین میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ماضی میں اس حوالے سے کی گئی باتیں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ لگنے سے 73 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس واقعے میں غلطی ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی ہے۔ ٹرین میں سلنڈر کیسے لے کر پہنچے، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوا ہے جب کہ واقعے کے وقت ٹرین روکنے والی زنجیر بھی خراب تھی۔اس ساری صورت حال میں وزیراعظم عمران خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ وڈیو اس وقت کی ہے جب وہ اپوزیشن میں تھے اور نواز شریف وزیراعظم تھے، اس وقت ریلوے کی وزارت خواجہ سعد رفیق کے ذمہ تھی، اپنی وڈیو میں عمران خان نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک میں ٹرین حادثہ ہوتا ہے تو اس ملک کا وزیر ریلوے سب سے پہلے استعفیٰ دیتا ہے کیونکہ جب تک وہ استعفی نہ دے، اس کی نگرانی میں صحیح تحقیقات نہیں ہوسکتی اور یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔ وزیر ریلوے کو استعفی دینا چاہیے۔ دنیا میں کہیں بھی ریلوے کا ایکسڈنٹ ہو تو وزیر استعفی دیتا ہے، کیونکہ جب تک وہ استعفی نہ دے، اس کے نیچے صحیح انکوائری نہیں ہو سکتی۔

دو نہیں ایک پاکستان،پنجاب حکومت کا نواز شریف کو عدالتی حکم پر دیا جانے والا ریلیف تمام قیدیوں کو دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتی حکم پر دیا جانے والا ریلیف اب جیلوں میں موجود تمام بیمار قیدیوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اب تمام بیمار قیدیوں کو ریلیف دے گی۔ قانون سب کے لیے برابر کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے منشور ”دو نہیں ایک پاکستان” کا عملی نمونہ پیش کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالتی حکم پر طبی بنیادوں پر ریلیف ملنے کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود شدید بیمار قیدیوں کو برابری کی بنیاد پر علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے ایک سال میں پنجاب کی مختلف جیلوں کے دورے کیے اور قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہدایات جاری کیں ہمارے منشور “دو نہیں ایک پاکستان ” کے تحت میں نے پنجاب کی تمام جیلوں میں موجود شدید بیمار شہریوں کی فہرست طلب کی ہے تاکہ انہیں بھی علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت جہاں عام افراد کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے ریفارمز لا رہی ہے وہیں پر اب پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود بیمار قیدیوں کو بھی بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ا±ٹھایا جانے والا یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت صحت ، تعلیم ، انصاف ہر شعبہ زندگی میں ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز کے جعلی اکاو¿نٹس چلانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ نیب قانون کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔ نیب کے وکیل کے دلائل پر جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز شریف بھی کسی ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں؟ اس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کر رکھی ہے۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار اور نیب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو کل سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے ا±س وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔ جس کے بعد سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نیب کی حراست میں ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے کزن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی نیب کی زیر حراست اور ریمانڈ پر ہیں۔

16سالہ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آسٹریلیا (ویب ڈیسک)دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب کیے گئے پاکستان کے نوجوان فاسٹ باو¿لر نسیم شاہ نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ باو¿لر موسیٰ خان اور نسیم شاہ کو بھی شامل کیا ہے۔16سالہ نسیم شاہ نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی تیز باو¿لنگ اور باو¿نسرز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔دورہ آسٹریلیا کے لیے جانے سے قبل ہی نسیم شاہ نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے فارم کا بھی ثبوت پیش

کیا۔پاکستان کے سب سے بہترین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باو¿لر نے اپنی شاندار باو¿لنگ سے سندھ کی بیٹنگ لائن کو تہنس نہس کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔فیصل آباد میں میچ کے دوران سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 313 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی، احمد شہزاد، کامران اکمل اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔جواب میں فواد عالم نے 92 اور سعد علی نے 81 رنز کی اننگز کھیلیں لیکن اس کے باوجود ٹیم سندھ صرف 256 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کی وجہ نسیم شاہ تھے۔16سالہ فاسٹ باو¿لر نے عمدہ فاسٹ باو¿لنگ کرتے ہوئے 78 رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ موجودہ فرسٹ کلاس سیزن میں کسی بھی باو¿لر کی جانب سے پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 5وکٹیں لی گئی ہیں۔سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ قائد اعظم ٹرافی کے 4میچز میں اب تک 15وکٹیں لے چکے ہیں۔بعدازاں پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل 6وکٹیں لینے سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میچ سے قبل مصباح الحق اور وقار یونس سے بات ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے طویل اسپیل کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں مکمل رفتار اور سوئنگ کے ساتھ باو¿لنگ کرنے میں کامیاب رہا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے سرپرائز پیکج قرار دیا تھا۔مصباح نے کہا تھا کہ نسیم شاہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چار روزہ میچوں میں اچھی باو¿لنگ کر رہے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر اسپیل میں ان کی رفتار برقرار رہتی ہے جبکہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز سے بھی انہیں معاونت ملے گی لہٰذا ہم سب ان کی ٹیم میں موجودگی پر بہت خوش ہیں۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 نومبر سے شروع ہونے والے ٹی20 سیریز کے ذریعے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں نبردآزما ہوں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے آپریشن تھیٹر تیار کر لیا گیا

لاہور: سروسز اسپتال میں دس روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ۔ نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایاز نے کہا کہ نواز شریف کے لیے ایک آپریشن تھیٹر تیار کر لیا گیا ہے۔اس آپریشن تھیٹر کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف بظاہر ٹھیک ہیں، پلیٹیلیٹس میں اتار چڑھاؤ کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا، پلیٹیلیٹس بڑھانے کے لیے مزید دوائیں اور انجیکشن نہیں دے سکتے، پلیٹ لیٹس بڑھانے کی دوائی دل پر پریشر ڈالتی ہے اور کوئی بھی دوائی بڑھانے سے گردے پر اثر پڑتا ہے جب کہ ادویات دینے سے یوریا کیریٹین بھی بڑھ جاتا ہے جو گردوں کو متاثر کر رہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ رات بھر جی ٹی روڈ پر سفر کرتا ہوا گوجر خان پہنچ گیا جو آج اپنی منزل اسلام آباد پہنچے گا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اورآزادی مارچ کے شرکا گوجرہ پہنچنے کے بعد آرام کر رہےہیں اور مارچ کے شرکا کا دوپہر 12 بجے کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا امکان  ہے  جہاں وفاقی دارالحکومت کے پشاور موڑ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جے یو آئی کا جلسہ ہونا تھا جسے اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ آج اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچے گا لیکن سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آج کا جلسہ  کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔مریم اونگزیب نے مزید بتایا کہ آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن نے کیا ہے اور اب آزادی مارچ کا جلسہ کل جمعے کے بعد کیا جائے گا۔

آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں نجی اسکولز آج بند

آزادی مارچ کےجلسے کے لیے ایچ نائن میں میٹر و ڈپو گراؤنڈ میں تیاریاں کی گئی ہیں اور مختلف شہروں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔