تازہ تر ین

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز کے جعلی اکاو¿نٹس چلانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ نیب قانون کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔ نیب کے وکیل کے دلائل پر جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز شریف بھی کسی ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں؟ اس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کر رکھی ہے۔جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار اور نیب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو کل سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے ا±س وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔ جس کے بعد سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نیب کی حراست میں ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے کزن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی نیب کی زیر حراست اور ریمانڈ پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv