تازہ تر ین

تیز گام ٹرین حادثے کے حوالے سے چونکا دینے والے حقائق سامنے آ گئے

لاہورکراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ٹرین کو رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں خوفناک حادثہ پیش آیا جب ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ بھڑکنے سے 65 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، جب کہ 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس ٹرین حادثے کے حوالے سے ایک انتہائی خوفناک حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ تینوں بوگیوں میں زیادہ تر تبلیغی جماعت کے مسافر سوار تھے، جن کی تعداد ڈیڑھ سو کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ حیران کُن بات یہ ہے کہ ان تمام افراد کی بکنگ ایک ہی شخص کے شناختی کارڈ پر کرائی گئی جس کا نام امیر حُسین بتایا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والی تینوں بوگیوں میں 207 مسافر سوار تھے۔بوگی نمبر 2 میں 77،بوگی نمبر 3میں 76 جبکہ بوگی نمبر 3 میں 54 مسافر سوار تھے۔ریلوے کے مطابق دو بوگیاں اکانومی کلاس کی تھیں اورتیسری بزنس کلاس سے تعلق رکھتی تھی۔تینوں بوگیوں میں سوار مسافروں کے زیادہ تر ٹکٹس امیر حُسین کے نام سے بُک کروائے گئے تھے۔بوگی نمبر 3اور 4 میں تبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے۔ جبکہ بوگی نمبر 5 یعنی بزنس کلاس میں بھی تبلیغی جماعت کے ساتھ ساتھ عام مسافر بھی سوار تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق اکثر افراد کی لاشیں پُوری طرح جھُلس چکی ہیں، جس کے باعث اُن کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv