تازہ تر ین

حادثے کا شکار تیزگام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی:  رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر   پھٹنے سے حادثے کا شکار ہونے والی  تیز گام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے چلنے والی تیزگام ایکسپریس میں مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیزگام ایکسپریس میں  610 مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے جب کہ حیدرآباد سے  91 مسافر  سوار ہوئے۔

اس کے علاوہ  ٹنڈو محمد خان سے 106 مسافر، شہداد پور سے 15 مسافر،  نواب شاہ سے 5، محراب پور سے 16، خیر پور سے 5 اور روہڑی سے 17 مسافر سوار ہوئے تھے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈال دی ہے جب کہ ریلوے انتظامیہ نے سانحے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس کی سربراہی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv