تازہ تر ین

آزادی مارچ: جڑواں شہروں کے کون سے راستے کھلے رہیں گے؟

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی آمد سے قبل جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شرکا کو احتجاج کے مقام ایچ -9 تک لے جانے کے لیے ٹریفک پلان تیار کرلیا۔ وفاقی دارالحکومت کے نصف سے زائد علاقے کنٹینرز اور خار دار تاروں سے سیل کیے گیے ہیں جس کے باعث شہر کے رہائشی پریشانی کا شکار ہیں۔آزادی مارچ آج (31 اکتوبر) شام شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے لیکن انتظامیہ اور پولیس نے شرکا کی آمد سے ایک روز قبل ہی شہر کو سیل کرنا شروع کردیا۔اس سلسلے میں ریڈزون، فیض آباد اور زیر پوائںٹ انٹرچینجز سمیت مختلف سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ‘ ریڈ زون جانے والے راستوں کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی جانب سے حساس مقامات پر جانے کی کسی کوشش روکنے کے لیے احتیاطاً بلاک کیا گیا ہے’۔ابھی تک راستے جزوی طور پر بند کیے گئے ہیں اور ٹریف کے لیے کم جگہ چھوڑی گئی ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی گاڑی گزر سکتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv