Author: saqib

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپانا اولین ترجیح ہے،عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں اوراشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا پہلا  اجلاس ہوا،  اجلاس کی  کارروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں جبکہ اشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔ ’’معیشت کی بحالی ہمارا…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیس اور تیل کے شعبے کے گردشی قرضے کو ختم اور اس مسئلے کے دیر پا حل کیلیے جامع لائحہ عمل طلب کرلیا، وزیراعظم نے رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت توانائی  کے شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینیٹراسحاق ڈار، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، شزا فاطمہ خواجہ، احد خان چیمہ، جہانزیب خان، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس…

Read More

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ہالی وڈ کے متعددفنکاروں نے اپنے لباس پر سرخ بیج سجا کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ’آرٹسٹس فار سیز فائر‘ نامی گروپ کی جانب سے سپر اسٹار مارک ریفلو، گلوکارہ بیلی ایلش، رامی یوسف اور دیگر نے سرخ بیج کو پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر رامی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب فنکار غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر متعدد تنظیموں کی جانب سے تقریب کی جگہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی…

Read More

 ممبئی: نامور بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے دریائے گنگا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار نے بتایا کہ میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل انہیں بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جوانی میں انہوں نے ایکسپورٹ کا کام شروع کیا جس میں انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ کیلاش کھیر کہا کہنا تھا کہ انہوں نے پنڈٹ بننے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے اسی لئے وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔ گلوکار کے مطابق…

Read More

شکاگو: حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سن 2100 تک امریکا کے بہت سے شہر ویران ہوسکتے ہیں۔  شکاگو یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ’نیچر سیٹیز‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، امریکا کے تقریباً 30,000 شہروں میں سے نصف کے قریب شہروں میں آبادی کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکا کے شمال مشرقی اور مڈویسٹ خطے  کے بڑے شہروں میں پہلے ہی سے آبادی کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ جنوبی اور مغربی علاقوں کے شہروں میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم الاباما، جارجیا اور…

Read More

ایف آئی اے نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کے خلاف اپیل کو ناقابل سماعت قرار دینے کا مطالبہ کردیا جس پر عدالت نے بدھ کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر اسلام  آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر،علیمہ خان، علی محمد خان اور حامد خان عدالت پہنچے۔ ایف آئی…

Read More

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلم اُمہ کے نام رمضان کی مبارک باد کے پیغام میں فلسطینی عوام کی تکالیف کا زکر کرتے ہوئے غزہ میں سیز فائر کے لیے کام کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنےپیغام میں رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینا اس وقت آیا ہے جب غزہ میں بہت تکلیف دہ صورت حال اور فلسطینی عوام خوفناک مصائب کا شکار ہیں۔ صدر جوبائیدن نے کہا کہ جب لوگ افطار کرنے جمع ہوں گے تو فلسطینی عوام کی تکالیف بہت سے لوگوں کے ذہنوں کے…

Read More

ترکیہ کی نامور اداکارہ حانڈے ایرسل (Hande Ercel) بھارت پہنچ گئیں، اداکارہ بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ پہلی بار بھارت پہنچنے والی حانڈے کا کہنا ہے کہ وہ ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ ترک اداکارہ آئی سی سی آئی فریمز 2024 کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔ حانڈے نے انستاگرام پر اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہندی بول رہی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اُن کا کافی عرصے سے بھارت آنے کا ارادہ تھا جسے بالآخر…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ میں گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ کو پیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657 ماحول دوست اربن بس پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ جبکہ ہر تحصیل میں طالبات کے لئے اسکول بس پراجیکٹ تیار کرنے…

Read More

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

Read More

کراچی کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والے مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے نتیجے میں کل تعداد 10 ہوگئی اور 4 تاحال لاپتہ ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 6 روز کی تلاش کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عملے کو بحیرہ عرب میں ڈوبنے والے 14 میں سے اب تک 10 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں۔ لاشوں کو شناخت اور روانہ کرنے کے لیے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ…

Read More

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے۔ پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام جاری رہے گا۔ عوام سے لین دین کے لیے پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں نامزد قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ پر خبردار کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیز میں پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز سمیت کئی افسران کے اکاؤنٹس چیک کروائے جائیں گے۔ عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم جدوجہد کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی…

Read More