Author: admin

پشاور ( ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی کیمطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا اکہنا ہے کہ ڈیرن سیمی اسلام کا خوب مطالعہ کر رہے ہیں او ران کو اسلام سے دلی لگاﺅ بھی ہے ۔ جبکہ جاوید آفریدی پُر امید ہیں کہ ڈیرن سیمی جلد اسلام قبول کر نے کا اعلان کرینگے ۔ جاوید آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈیرن سیمی اسلام قبول کرتے ہیں تو ان کیلئے اور ان کی ٹیم کیلئے بہت بڑی کامیابی ہو گی ۔

Read More

شاہدرہ (بیورو رپورٹ) تھانہ سے درخواست نہ لینے پر سکول پرنسپل نے خاتون کا منہ کالا کر ڈالا، خاتون کی بچی پر کلاس ٹیچر اور پرنسپل نے چند روز قبل تشدد کیا تھا چھ روز گزر جانے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل زیبا بی بی کی بیٹی صنم کو اس کی کلاس ٹیچر عائشہ اور پرنسپل طارق نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سر اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔ ڈیسنٹ ماڈل سکول کے پرنسپل اور کلاس ٹیچر کے خلاف آٹھویں کی طالبہ والدہ نے تھانہ فیروز والہ میں درخواست برائے…

Read More

لندن (خصوصی رپورٹ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے عمران خان کی جانب سے مایہ ناز کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ کولن گریوس نے پاکستانی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ ملان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، عمران خان کا ان کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا بالکل درست نہیں۔ چیئرمین ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہایت شاندار ایونٹ تھا، جس کے انتظامات عمدہ طریقے سے کئے گئے تھے۔

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ سب زیادہ مہنگائی گوادر جبکہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصداضافہ ہوا۔فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فرورری میں مہنگائی…

Read More

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) فیس بک کی دوستی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ہے۔ گوجرانوالہ میں ہڈیالہ کے کھیتوں سے ایک لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شیرون بھٹی کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ شیرون بھٹی کو اس کی دوست نائلہ نے قتل کیا ہے۔ شیرون کی نائلہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر دوستی ہوئی تھی اور مقتول لڑکی سے ملنے گیا تھا۔ 22 سالہ نوجوان شیرون بھٹی باغبان پورہ کا رہائشی تھا اور اس کی سمبڑیال کی رہائشی نائلہ نامی لڑکی سے دوستی ہوئی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 55سے زائد دہشت گردوں کو اگلے تین مہینوں میں پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت کے پاس زیرالتواءرحم کی اپیلوں کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔ پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پنجاب میں درجنوں دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ فوجی عدالتوں کے دوبارہ دو سال کیلئے قیام سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھنے کے باعث جیلوں میں سکیورٹی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ ان…

Read More

ریاض(خصوصی رپورٹ)سعودی حکومت آزاد پیشوں میں غیر ملکی کارکنان کو 20فیصد سالانہ ٹیکس کے بدلے سرمایہ لگانے کی اجازت دید ے گی، اب تک یہ پیشے سعودیوں کیلئے مخصوص ہیں،غیر ملکی سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کررہے ہیں جس سے قومی معیشت کو اربوں ریال کا نقصان ہورہا ہے، اخبار الاقتصادیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ادارے غیر ملکی کارکنان کو آزاد پیشوں میں ٹیکس لیکر کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں،حکومت کے سامنے ٹیکس وصولی کے 2طریقے زیر غور ہیں ان میں سے ایک یہ ہے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے دل لاہور میں تیزترین اور سستی سفری سہولتیں دینے کا خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا ایک اور وعدہ پورا‘ سپیڈ بس نظام کا آج سے آغاز ہو گیا۔ سٹاپ پر 10منٹ میں بس پہنچے گی۔ 25روپے میں مسافر روٹس پر تین بار سفر کر سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سپیڈ کے نام سے لاہور کے 14 نئے روٹس پر 200 بسیں چلائی گئی ہیں۔ ان بسوں میں ہر 500 میٹر پر بس سٹاپ جبکہ ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا۔ چینی کمپنی یو ٹانگ کی 28 سیٹر بسیں بڑے روٹس پر جبکہ…

Read More

خواب میں بچھونا دیکھنا رفعت، عزت اوروسعت کی علامت ہے خصوصاً اس صورت میں جبکہ خواب دیکھنے والا خواب میں اس کا مالک بنا ہو، جو خواب میں دیکھے کہ وہ بچھو نے پر بیٹھا ہے تو وہ کوئی زمین خریدے گا اور اگر لڑائی میں ہو تو اس سے محفوظ رہے گا، خواب میںبچھونا دیکھنا اس کی دنیا ہے جو اس کے لئے کشادہ کی جائے گی۔ جو دیکھے کہ بچھونالپیٹا ہوا ہے تو اس کی دنیا لپیٹ دی جائے گی، اگر بچھونا نیا، وسیع اور مضبوط بنا ہوا دیکھے تو وہ طویل عمر اور دنیا کی وسعت پائے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی ریہرسل روزانہ ہوگی ¾ موبائل سروس صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گی ¾ ٹریفک پولیس نے شہریوں کےلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراﺅنڈ شکرپڑیاں میں اتوار کو بھی جاری رہی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے…

Read More

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر انسان اپنی شادی ، منگنی اور زندگی کے دیگر اہم لمحات کو یادگار بنانا چاہتا ہے۔ اس کے لئے نت نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکے کو اپنی منگیتر کی انوکھی شرط اور خواہش پوری کرنا پڑی۔ لڑکی نے شرط عائد کی کہ اس کا ہونے والا شوہر اسے خانہ کعبہ کے سامنے انگوٹھی پہنائی اور اس سارے عمل کی عکسی بندی بھی کرے۔ نوجوان نے اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنا کر اس کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس کے بعد اسے انٹرنیٹ پر شدید…

Read More

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرامن بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کی رشین فیڈریشن اور تاتارستان سمیت اس کے مسلم علاقہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے جس سے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔ وہ جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم منیکھانوف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جنہوں نے اتوار کو ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان…

Read More