تازہ تر ین
order-order

55دہشتگردوں کی موت ….تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 55سے زائد دہشت گردوں کو اگلے تین مہینوں میں پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت کے پاس زیرالتواءرحم کی اپیلوں کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔ پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پنجاب میں درجنوں دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ فوجی عدالتوں کے دوبارہ دو سال کیلئے قیام سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھنے کے باعث جیلوں میں سکیورٹی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے درجنوں دہشت گردوں کو پھانسی دے کر جیلوں میں گنجائش بنائی جائے گی۔ تحقیقات کے مطابق دو سالہ مدت ختم ہونے سے قبل سابقہ فوجی عدالتوں نے دو برسوں میں سینکڑوں مقدمات میں سے 274کے ملزموں کو سزائیںسنائیں۔ ان میں 161کو سزائے موت اور 113کو عمر قید و دوسری سزائیں سنائی گئیں۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سے اب تک 21کو پھانسی دی گئی ہے۔ سزائے موت پانے والے درجنوں دہشت گردوں کی اپیلیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی خارج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 102کی رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس زیرالتواءہے جبکہ 38کی اپیلیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صدر مملکت کے پاس پڑی رحم کی اپیلوں میں سے پچپن سے زائد دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ کے فیصلوں پر جن بارہ دہشت گردوں کو گزشتہ برس پھانسی دی گئی ان میں حضرت علی‘ مجیب الرحمن‘ محمد سبیل‘ مولوی عبدالسلام‘ نور سعید‘ مراد خان‘ عنایت اللہ اور اسرارالدین کو دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث ہونے کے باعث پھانسی پر لٹکایا گیا۔ رواں برس مزید 8دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی جن میں سے 5دہشت گردوں شوکت علی ‘امداداللہ‘ صابر شاہ‘ خاندان خان اور انور علی کو راولپنڈی جیل میں اور 3دہشت گردوں سید زمان‘ شاہ ولی اور ذیشان کو ساہیوال جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کے بارے تینوں سٹیک ہولڈرز جن میں پارلیمنٹ‘ عدلیہ اور جی ایچ کیو شامل ہیں میں اتفاق ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv