Author: admin

امریکا کے معروف میڈیا آؤٹ لیٹ سی بی ایس نیوز نے بظاہر صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کی پاداش میں ایک صحافی کو برطرف کرکے اس کا سامان ضبط کرلیا ہے۔ سی بی ایس نیوز نے (جس کا پیرنٹ ادارہ پیراماؤنٹ گلوبل ہے) کیتھرین ہیرج سمیت مجموعی طور پر 20 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ ادارہ کئی سال سے ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم کیتھرین کے معاملے میں ادارے نے جو روش اختیار کی ہے اس نے دیگر ملازمین کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا…

Read More

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جب کہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشان نہیں کیا جاتا، پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے، بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے،اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔ معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے…

Read More

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ تین سال میں 50 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق وزارت نے موبائل فون مینو فیکچررزکو تحقیق اورترقی کیلیے3 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی، جسے 8 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ پاکستان سیلولرفون کی7 ویں بڑی مارکیٹ اور تقریباً 19کروڑ افراد موبائل کے مالک ہیں،2023 میں مقامی طور پر 2 کروڑ 13لاکھ موبائل فون تیار ،15 کر وڑ ڈالر…

Read More

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کی غیر اعلانیہ بندش پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بحال کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا بندش سے متعلق درخواست کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سروس کو مکمل بحال کیا جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی…

Read More

پیرس: غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی گرفتار شہریوں کی رہائی کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مذاکرات جاری ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی اور غیرملکی گرفتار افراد کی رہائی کے لیے پیرس میں مذاکرات جاری ہیں اور اس کے لیے یہ انتہائی سنجیدہ کوشش ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے نام اور شہریت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کے ساتھ قطر، مصر اور امریکا کے الگ الگ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے…

Read More

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران…

Read More

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پراہم پیش رفت ہوئی ہے، کابینہ توانائی کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی جبکہ لائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سے کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں ایران سے گیس درآمد کے لیے ایران سرحد تک 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، پاکستان کے اندر 80 کلومیٹر گیس پائپ…

Read More

پی ٹی آئی سے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے رہنما عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں اسلم سے کوئی رابطہ نہیں۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بچھرا سپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار میاں اسلم سے ان کا کوئی دعویٰ نہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر اس…

Read More

چین کی ایک نجی سائبر سیکورٹی کمپنی آئی سون کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ کمپنی رقم لے کر اپنے گاہکوں کے لیے مختلف اداروں کا ڈیٹا ہیک کرتی ہے۔ اس کمپنی نے مبینہ طور پر نیٹو سے لے کر برطانوی حکومت کے اداروں اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ڈیٹا ہیک کیا ہے۔ مبینہ طور پر پاکستان کا ڈیٹا بھی آئی سون کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔ چین کی نجی کمپنی کی سرگرمیوں کے انکشافات پر عالمی سطح پر بھونچال آگیا ہے۔ آئی سون (I-Soon)چین کی ایک…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ پیپلزپارٹی کے 3 سینیٹرز عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف ابھی نہیں اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے جبکہ سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو بھی سندھ اسمبلی کی…

Read More

دی ہیگ: پاکستان کے وزیرِ قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کی لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قبضہ ختم کرانا نا ممکنات میں سے نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی ہدایت پر ہونے والی سماعت میں آج پاکستانی وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے دلائل پیش کیے۔ پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو برقرار اور ناقابل…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں آلاٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام کو ایک ایک مخصوص نشست آلاٹ کی گئی ہے۔

Read More

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی 18 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کردیے جبکہ قومی اسمبلی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیے، مجموعی طور پر 18 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ قومی اسمبلی کے مزید 4 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن بھی جاری کردیے جبکہ انتخابی عذر داریوں پر بھی سماعت جاری رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 10 مخصوص…

Read More