Author: admin

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ سیلفی لینے والے اپنے مداحوں پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج یعنی 24 فروری کی صبح نصیرالدین شاہ کو دہلی ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کچھ مداحوں نے اداکار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں نصیرالدین شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دہلی ایئرپورٹ سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں کہ مداحوں کا ہجوم اداکار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن نصیرالدین شاہ کو شدید غصہ آجاتا ہے۔ نصیرالدین شاہ سیلفی لینے والے مداحوں…

Read More

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق مارچ میں نئے صدر کا انتخاب متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کے لیے ہونے والے انتخابات 9 مارچ کو متوقع ہے۔ واضح رہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو 28 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

Read More

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی 149 چھوڑدی۔ علیم خان عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست سے کامیاب قرار پائے تھے۔ وہ لاہور کی صوبائی نشست چھوڑ کر این اے 117 سے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ عبدالعلیم خان نے اس حوالے سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

Read More

پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں، حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔ وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کرین گی۔ اعلامیہ کے مطابق 4 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے 2 کو اینٹی نارکوٹکس، 1 ایف آئی اے اور 1بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ چاروں عدالتوں میں ججز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں 2 انٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی۔ ابیٹ آباد میں اینٹی کرپشن امیگریشن جبکہ ڈی آئی خان میں ینکنگ کورٹ قائم کردیا گیا ہے۔

Read More

متحدہ عرب امارات نے مصر سے ایک پورا ساحلی شہر 35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ اس شہر کا نام راس الحکمہ ہے۔ مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔ شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔ راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، ایک صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ،…

Read More

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران مفت بجلی کے اعلانات کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مریم پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق کہا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ہیلتھ کارڈ سے متعلق بتائیں گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیلنجز ضرور ہیں، تاہم مریم نواز کو والد نواز شریف کی…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ کالا جادو، نظرِ بد اور جنات ہر مذہب یا کلچر میں پائے جاتے ہیں جبکہ وہ خود بھی کئی بار جنات اور اوپری اثرات کو محسوس کرچکے ہیں۔ اجے دیوگن اپنی نئی ہارر فلم ‘شیطان’ کے ساتھ ہارر فلموں کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ آر مادھون اور جیوتیکا مرکزی کردار میں ہوں گی۔ فلم ‘شیطان’ کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر اجے دیوگن نے ہارر فلمیں کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ کالے جادو، جنات اور نظرِ…

Read More

اسلام آباد: سی پیک کے تحت قائم کیے گئے چینی پاور پراجیکٹس کا گردشی قرضہ 493 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ ان قرضوں میں تین چوتھائی اضافہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ جنوری کے اختتام تک چینی پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن پراجیکٹس کے قرضے 493 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ قرضے 214 ارب روپے کی سطح پر تھے، اس طرح گزشتہ سات ماہ کے دوران ان قرضوں میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے، چینی حکومت ان ادائیگیوں…

Read More

حیدرآباد: شادی سے انکار کرنے پر تاجرخاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ پولیس کے مطابق جب خاتون نے ٹی وی اینکر کو واٹس ایپ پر مسیجز کیے…

Read More

بنگلورو: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارم کیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر اسٹارز ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف سمیت دیگر اسٹارز نے شاندار پرفارم کرکے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے گانوں…

Read More

اسلام آباد: نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ بجلی 7روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختارنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے۔ ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے۔اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، اس نے صارفین کا تحفظ کرنا ہے۔ صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔ سی پی پی حکام نے بتایا جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا…

Read More

مکہ مکرمہ: خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی…

Read More

کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی پاکستان کو درپیش بہت سے معاشی مسائل کا حل ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈیلفا کیٹل شو کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ میں پیش کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت چھوٹے فارمرز کو فنانسنگ کی فراہمی آسان بنانے کے ساتھ ان کی پیداواری صلاحیت کو بھی بہتر بنایا جائے…

Read More