Author: admin

پشاور : (ویب ڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی مویشیوں کی خریداری کاسلسلہ شروع ہوجاتا ہے، محکمہ لائیوسٹاک خیبرپختونخوا کی جانب سے جانوروں میں کانگو وائرس اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے ۔ مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کے خدشے پر محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ جاری مراسلے میں کہا گیا کہ مویشیوں کی نقل وحرکت سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی سپرے فراہم کیا جائے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق شمالی وزیرستان اور تمام…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمروں کو 3 سال کی لیز پر دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، ہم سخت پریشانی میں تھے، سمجھ نہیں آ رہی تھی اس ہوٹل کے ساتھ کیا کیا جائے، ہم نے 18 دن میں 600 کمرے ہینڈ اوور کر دیے ہیں، ہوٹل جس حالت میں ہے اسی حالت میں واپس ملے گا، اس لیز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 6 سے 8جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے جبکہ 9 جون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے ۔ سوات ریجن کے لیے 12سے 14جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے15سے17جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے۔ ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں18جون کو بنوں ایف…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور لکھاری محمد احمد نے کہا ہے کہ ناظرین ایسے ڈراموں کو پسند کرتے ہیں جن میں لڑکیوں کو مظلوم دکھایا گیا ہو۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار محمد احمد نے کہا کہ ایک لکھاری وہی کچھ لکھتا ہے جو اسے کہا جاتا ہے، لکھاری کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی، اس پر بطور رائٹر میں نے جب آواز بلند کی تو مجھے ریٹنگ کی فہرست دکھائی گئی جس میں واضح فرق تھا۔ اداکار نے بتایا کہ جو فہرست دکھائی گئی اس…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ملت پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آج آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دونوں کمسن بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرایا گیا تھا، اغواء کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار اکشے کمار کی فلم سکائی فورس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان اپنے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بالی وڈ کی معروف اداکار اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم سکائی فورس پر کام کر رہے ہیں جس کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے، فلم کے کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان فلم کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی، فلم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ میں اقتصادی اہداف اور ترقیاتی منصوبے کی منظوری دینے کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت 6 جون کو بلائے گئے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ این ای سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے،…

Read More

خیبر: (ویب ڈیسک) ناروے سے پاکستانی نژاد شہری ضیا الدین شنواری موٹر سائیکل پر پاک افغان بارڈر طور خم پر پہنچ گئے جہاں سے وہ چترال، آزاد کشمیر اور پنجاب کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے موٹرسائیکلسٹ ضیا الدین شنواری کا کہنا تھا موٹرسائیکل پر 22 دن پہلے سفر کا آغاز کیا، اب تک بائیک پر 14 ممالک کا سفر کیا ہے، سب کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور سیر و سیاحت کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفر کا مقصد دنیا کو پاکستان کا بہتر امیج دکھانا ہے، یہاں…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) امریکا میں پروفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسرشاہ زیب رند وطن واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب نے ہیوی فائٹ جیتی۔ تین بار پاکستان کے قومی ووشو چیمپئن شاہ زیب رند نے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا ٹور اچھا رہا، ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا، بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہےاسے…

Read More

نیویارک : (ویب ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔ آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں مذہب تبدیلی کا اعلان کیا، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں گزارے گئے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔ 27 سالہ زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کے لیے معروف ہیں تاہم ٹیکساس سٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ریسلر نے بتایا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہوگا، نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔ ذرائع کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفید ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتواؤں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پورے سیزن کے لئے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کرکٹرز کی شادیوں اور منگنیوں کے بجائے پرفارمنس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22 سیاسی رہنماؤں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید احمد، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر اور فواد چودھری کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب نے اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور اور شیریں…

Read More