کوئٹہ : (ویب ڈیسک) امریکا میں پروفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسرشاہ زیب رند وطن واپس پہنچ گئے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب نے ہیوی فائٹ جیتی۔
تین بار پاکستان کے قومی ووشو چیمپئن شاہ زیب رند نے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا ٹور اچھا رہا، ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا، بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہےاسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو پروفیشنل فائٹس آج تک کسی نے نہیں جیتیں، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے، امید ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ بابر یوسف زئی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو مزید بہتر کھیلنے کےلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔
بلوچستان کے پہاڑوں سے ون چیمپئن شپ پروفیشنل فائٹر تک کا سفر طے کرنے والے شاہ زیب رند کا شمار کوئٹہ کے قابل فخر مارشل آرٹسٹس میں ہوتا ہے۔
شاہ زیب رند نے صرف چار سال کی عمر میں مارشل آرٹ کی مشق شروع کی اور اس نے 70 سے زائد فتوحات حاصل کیں ، شاہ زیب نے 6 ستمبر 2019 کو اپنا پروموشنل ڈیبیو کیا اور عالمی سٹیج پر قدم رکھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

