Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گرمی کی شدت کیساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھنے لگا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا. ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگا واٹ ہے، ہائیڈل سے 6 ہزار 600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 120میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر مزید تگڑا، روپے کو رگڑا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر 2 روپے 31 پیسے مہنگا ہو گیا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 217…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا، وزارتِ عظمیٰ کیلئے چار امیدوار میدان میں رہ گئے۔ برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیتتے ہوئے ایک سو گیارہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی۔ دارالعوام میں اعتماد کے ووٹ پر پانچ گھنٹے بحث ہوئی جس میں حکومت کے حق میں تین سو انچاس اور مخالفت میں دو سو اڑتیس ووٹ پڑے۔ دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں رشی سوناک نے ایک سو پندرہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ پینی مورڈانٹ بیاسی ووٹوں کے ساتھ دوسرے، لزٹُرس اکہترووٹوں کے ساتھ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سٹریٹ کرائم عروج پہنچ گیا، دن ہو یا رات شہری ملزمان کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کے شہری 27 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں، 1173 گاڑیوں اور 14 ہزار موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔ سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کر دی۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کے سب کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔ بے چارے شہری سڑکوں پر روز لٹتے ہیں۔ موبائل فون، گاڑیوں اور نقدی سے ہاتھ دھو…

Read More

کیوٹو: (ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان لڑائی علاقے کے تنازعے اور منشیات سمگلنگ کے راستوں کے تعین پر ہوئی۔ تصادم کے دوران 13 قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ دو ماہ قبل بھی اسی جیل میں 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر فرانسیسی دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اماراتی ہم منصب کا ریڈ کارپٹ پر شانداراستقبال کیا اوران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ فرانسیسی حکومت کے مطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آج لاہور میں موسم کی ملی جلی کیفیت برقرار رہے گی۔ تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ کل سے لاہور میں بارشیں برسانے والا نیا نظام داخل ہوگا۔ لاہور میں بادلوں کی موجودگی کے باوجود بارش کا زیادہ امکان نہیں ہے،کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر میں بارشوں کے نئے نظام کی پیش گوئی کردی، بارشوں کا نیا سلسلہ دوسے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں 18 ملزمان پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد بھی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا بھی کمرہ…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) کشمیری آج جوش وجذبے کیساتھ یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، قرار داد الحاق پاکستان 19جولائی 1947کو سری نگر میں منظور کی گئی تھی۔ تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی مسلمانان کشمیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزاد مملکت کے حصول کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے بعد 19 جولائی 1947 کو ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرار داد منظور کی، اس دن کی یاد میں 19 جولائی کو ہر سال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے حکومتی اتحادی آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی۔ ادھر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم نے پی…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ اور پراسیکیوٹر جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادمیر زیلیسنکی نے یہ فیصلہ انٹیلی جنس ایجنسی ایس بی یو اور پراسیکیوٹر جنرل آفس میں بغاوت کے کئی کیسز سامنے آنے کے باعث کیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملکی سلامتی کے دو اہم ستونوں میں سنگین نوعیت کے جرائم کا سامنے آنا ان اداروں کے سربراہوں کے کردار پر سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے…

Read More

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشین حکام نے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کے ہاتھی دانت اور دیگر جانوروں کے جسمانی اعضا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام نے سیلانگور کی بندرگاہ سے ایک کنٹینر کو قبضے میں لیا جس میں چھ ٹن ہاتھی دانت، سمندری گھوڑے کی سم، اور دیگر جانوروں کے جسمانی حصے چھپائے گئے تھے۔ ان نوادرات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت اٹھارہ ملین ڈالر کے برابر تھی جنہیں افریقہ سے نا معلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش ہورہی تھی۔ کنٹینر سے ہاتھی دانت کے علاوہ پنگوئن کا چمڑا ، چیتے کی ہڈیاں اور…

Read More