ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیٸرمین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اکرم ساہی دس سال سے زاٸد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے۔
اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔
اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گٸے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔
شجر عباس اور جعفر اشرف ایران میں موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔
واقعہ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ انکواٸری کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی۔