تازہ تر ین

شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 25 برس گزرگئے

کراچی : (ویب ڈیسک) فن قوالی کو نئی جہت دینے والے موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 25 ویں برسی ہے۔
نصرت فتح علی خان کو اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت ملی، وہ قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکل سمیت گائیکی کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے۔
استاد نصرت فتح علی خان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ شہنشاہ قوال کو گزرے 25 سال گزرجانے کے بعد ان کی بنائی دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔
1995 میں نصرت فتح علی خان کا نام پوری دنیا میں اس وقت روشن ہوا جب کینیڈ ا کے گٹارسٹ مائیکل بروک مغربی سازوں پر ان کے کئی فیوژن مارکیٹ میں لے آئے، پیٹر گیبریل کے ساتھ ان کے البم مست مست کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی، انہیں فن موسیقی کا دیوتا کہا گیا۔نصرت فتح علی کی فنی تربیت استاد مبارک علی خان نے کی، انہیں پہلی عوامی پذیرائی 1971 میں قوالی حق علی علی سے ملی۔
نصرت فتح علی خان کے 125 البم ریلیز ہوئے اوران کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا جب کہ میڈونا جیسی گلوکارہ بھی ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھی۔
نصرف فتح علی 16 اگست 1997 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن قوالی کی دنیا میں ایک ایسی صبح کرگئے جس کی شام نہیں ہوتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv