Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے فریئرہال میں موسمیاتی بحران کے عنوان کے تحت دو روزہ چوتھا ادب فیسٹیول جاری، پہلے روز 100سے زائد مقررین اور فنکاروں کے علاوہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھی بہ طور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چوتھے سالانہ ادب فیسٹیول کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی بحران بن گیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے۔ ادب فیسٹیول میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ روایات، ثقافت، ادب، فنون لطیفہ، تعلیم اورصحت پر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی وجہ سے میرا 95 فیصد میوزک کا کام ختم ہو گیا۔ معروف گلوکار جواد احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیاست میں آنے اور پھر عمران خان پر تنقید کی وجہ سے اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا جبکہ سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا اور عمران خان کی مخالفت کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز کے لیے برآمد کی جانے والی 46 نئی کوچز کی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔ زرائع کے مطابق چائنا سے منگوائی گئی کھیپ میں 45 کوچز، ایک بریک وین شامل ہے، برآمد کی جانے والی 230 کوچز کے معاہدے کی پاکستان پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔ کوچز سے لدا بحری جہاز کراچی پورٹ پر لگادیا گیا، نئی کوچز اور انجن کی آمد سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

Read More

دوحا: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کیخلاف 0-2سے فتح سمیٹ لی۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ جواب میں میکسیکو نے بھی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو بے سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں بارے فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کے عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صدارتی ایوارڈیافتہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے دسمبر سے اپنی تمام فلاحی سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کے بدلے مجھے مقدمات کا سامنا کرنا پڑااور میرے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، یتیم خانے کی زمین پر ایک وکیل قابض ہوگیا، جس کے خلاف کوئی شنوائی نہیں ہوئی، الٹا مجھ پر کیس کر دیا گیا ہے۔ معروف فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) تہران کی ایفین جیل کے باہر ہزاروں افراد کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ایرانی مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ لوگ تہران کی اوربی اسٹریٹ پر جیل کے داخلی دروازے کے باہر اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی امید میں انتظار کر رہے تھے۔ ایران میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 15 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جبکہ 300 سے زائد مارے جا چکے ہیں، جن میں 40 بچے اور 20 خواتین…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کو اپنے نمائندوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنا چاہئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترجمان اور مغربی ممالک کے نمائندوں کی جانب سے کوڑوں کی سزا کو “غیر انسانی اور ظالمانہ فعل‘‘ قرار دینا مقدس مذہب اسلام کی توہین اور عالمی معیارات کے منافی ہے۔ گزشتہ روز انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر درعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں کہ ہم کتنی تیزی سے ایک فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے والی ویڈیو انکی بیوی کو بھیجی جانے والی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے،خاص طور پر سینیٹرز کی…

Read More

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور جوسو کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بہن اور بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مٹھل شاہ، عظیم شاہ، اسماعیل شاہ، صابرہ شاہ اور بچی منشاء شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ کی…

Read More

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لئے پولنگ جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، سکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40…

Read More