Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینٹر کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ڈاکٹر بابراعوان اور فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما کی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو 567 نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ میں پہلے ہی کیبنٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں، پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگوا سکی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر چیئرمین سینیٹ صادق سجنرانی کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین سینیٹ کو اعظم سواتی سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیاہے ، صادق سنجرانی کو بھیجے گئےخط کے ساتھ ایف آئی آر کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ مجاز حکام کی اجازت کے بعد اعظم سواتی کو گرفتار کیاگیا ۔

Read More

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں جیپ ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک لے جا رہی تھی کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک ہسپتال جا کر جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار دیے گئے، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خاص گروپ نے بددیانتی سے سمدھی اور فیملی کے اثاثوں کو جنرل باجوہ سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم بالخصوص پنجابی فلم کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں چودھری پرویزالٰہی سے سینئر فلم پروڈیوسر شیخ امجد رشید اور رانا خالد منظور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فلم انڈسٹری کی بحالی و مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستانی فلم بالخصوص پنجابی فلم کی بحالی کے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسلے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیمرا اعلامیے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا کہ انگلش کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بھی اُسی حساب سے تیاری کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمدنواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کےتمام کھلاڑیوں کی تیاری اچھی چل رہی ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنےکا موقع ملا تو بطور آل راؤنڈر ہی کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنر کےحساب سےمیچ کےلیےاپنی تیاری کرتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ میں پرفارمنس دینےکےبعد وائٹ بال فارمیٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔ محمد نواز نے کہا کہ سیریز…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی کروائی گئی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جا لگی۔ اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے پر اظہر علی نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شریک ہوگئے۔ بعد ازاں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے اظہر علی کا معائنہ بھی کیا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔ اس حوالے سے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے، میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔ محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ…

Read More

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ریل ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔ برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، ریل ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہے۔ دوسری جانب ریل یونین ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے جس سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔

Read More

کوہلو : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں آپریشن کیاگیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردکوہلو،کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

Read More

نوشہرو : (ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز موٹر وے میں ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں معطل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم سمیت 3 بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں بینک کے تین افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں جعلسازی اور قومی خزانےکو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے زمینوں کی خریداری کے لیے ڈھائی ارب روپے جاری کیے تھے۔

Read More