Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا آرٹیکل شیئر کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالا۔ نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش ٹیم کی آمد کی شیئر کردہ ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر انگلینڈ کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ‘جی آیا نوں ‘۔ کرکٹر نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد کروم براؤزر کو متاثر کرنے والے سکیورٹی بگ سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گوگل نے بتایا کہ CVE-2022-4135 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔اس سکیورٹی بگ کو ایک سکیورٹی محقق Clement Lecigne نے شناخت کیا تھا جس کے بعد اس کی روک تھام کے لیے گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔ گوگل نے اس حوالے سے…

Read More

قطر : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے لیے قطر میں موجود پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک جدید ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔ برناڈو سلوا، جاو کنسیلو اور جوزسا نے رونالڈو کے عشائیے میں شرکت نہیں کی، تینوں فٹبالرزنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی۔ چند روز قبل ہی اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تنازع کے بعد رونالڈو کی ساری توجہ اپنی ٹیم اور ساتھی…

Read More

جنوبی افریقا : (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات جنوبی افریقا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ افریقا ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں ایک ایسے فرد کے کووڈ 19 کے نمونوں کا تجزیہ 6 ماہ تک کیا گیا جس کا مدافعتی نظام بہت کمزور تھا۔تحقیق سے عندیہ ملا کہ مستقبل قریب میں کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ سنگین بیماری کا باعث بننے والی ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق اسی لیبارٹری میں ہوئی جہاں 2021 میں سب سے پہلے کورونا کی بہت زیادہ متعدی قسم اومیکرون کو…

Read More

افغانستان : (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کا اماراتی کرکٹ بورڈ سے طویل معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔ معاہدے میں افغانستان ٹیم ہر سال یو اے ای کے خلاف بھی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی اور افغانستان کرکٹ بورڈ، یو اے میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق ایمریٹس بورڈ ویزا، لاجسٹک اور دفتری امور میں معاونت فراہم کرے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آرٹیمس 1 مشن کے اورین اسپیس کرافٹ نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اورین کیپسول چاند کے دور دراز مدار پر پہنچنے والا ناسا کا پہلا ایسا اسپیس کرافٹ ہے جسے انسانوں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اورین نے 1970 کے اپولو 13 مشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ زمین سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 706 میل دور تک سفر کرچکا ہے۔اورین اسپیس کرافٹ کے منیجر Jim Geffre نے بتایا کہ آرٹیمس 1 مشن کو ایسے ڈیزائن کیا گیا تاکہ اورین کے سسٹمز کی آزمائش ہوسکے اور چاند…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ‎وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان غیر متعلقہ ہو چکے ہیں، حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی باقیات ہے، حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے، ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں، اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دنیا پر قومی…

Read More

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ کی تجربے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کا مقابلہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ کِم جونگ اُن نے اتوار کو درجنوں فوجی افسروں کو ترقی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور شہر میں ڈاکے اور چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، چور گھر سے سوا کروڑ سے زائد کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی لیکر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاﺅنی کا رہائشی امام علی رشتے داروں سے ملنے گیا ہوا تھا، اطلاع ملنے پر گھر پہنچا تو سارا سامان بھکرا پڑا تھا جس پر اس نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی، شہری نے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور شہری کے گھر سے 73 لاکھ کا سونا، 25 ہزار سعودی ریال اور 50…

Read More

ممبئی : (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری پر طویل عرصے تک راج کرنےوالے لیجنڈری اداکاریوسف خان المعروف دلیپ کپار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرانہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئندہ ماہ11 دسمبر کو شہنشاہِ جذبات کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارکی پیدائش کو 100 سال مکمل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر 10 اور 11 دسمبر کو فلمساز شیویندر سنگھ ڈونگرپور کےذریعہ قائم ’فلم ہیریٹج فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے فلم فیسٹیول منعقد کیا جائے گاجس میں انکی سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، شہری کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے۔ کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹرسیون اے میں باپ بیٹا گھر کے باہر بیٹھے تھے ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والد جاں بحق جبکہ بیٹا اور ایک راہگیر زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق اسی دوران شہری نے ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کر دی جس سے دونوں ڈاکو مارے گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی نعشوں کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Read More