Author: admin

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروائے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ پارٹی ممبران اپنا ووٹ ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔ 31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت…

Read More

کراچی: پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے ہردلعزیز اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔ یمنیٰ زیدی نے چند روز قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ “مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی…

Read More

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اُن کے ملازم کے ہاتھوں گُم جانے والی بوتل کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔ راحت فتح علی خان نے حال ہی میں عدیل آصف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اس بوتل کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے ملازم پر بدترین تشدد کیا تھا۔ اس پوڈکاسٹ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ “میں نے اپنے شاگرد کو مارا پیٹا جوکہ میری غلطی تھی اور…

Read More

تہران: ایران نے امریکا سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکا سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حملہ کیا تو ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے خصوصی ایلچی نے امریکا کی طرف سے اردن میں اپنے فوجیوں پر مہلک حملے کا جواب دینےکی دھمکیوں کے بعد ایران نے ممکنہ طور پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ…

Read More

برفباری کے بعد خیبر کی وادی تیراہ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی ہے۔ برفباری سے سیاحوں کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں جاری برفباری نے موسم ٹھنڈا کردیا جبکہ سوات، مالم جبہ اور کالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ملک میں کہیں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تو کہیں برفباری سے حسین وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ کچھ علاقوں میں ہر چیز برف سے…

Read More

کوالا لمپور: ملائیشیا کے شاہی خاندان کے 65 سالہ جوہر سلطان اسکندر ملک کے نیا بادشاہ بننے جار ہے ہیں اور دنیا میں ان کی دولت کے چرچے ہو رہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ان کا خاندان 5.7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کا مالک ہے، جس میں کاریں، نجی فوج اور طیارے بھی شامل ہیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان اسکندر کی دولت صرف ملائیشیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر بھی اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں زمینیں، کانیں، ٹیلی کمیونیکیشن، پام آئل سمیت دیگر شعبوں…

Read More

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے بہت سے آرڈر دیے ہیں اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ایک ادارہ کہتا ہے ہم نے احکامات نہیں ماننے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی تو اس پر کمپرومائز نہیں کرسکتا۔ اگر عدالتی احکامات نہیں مانے گے تو پھر ہم استعفی دیکر عزت سے چلے جائیں گے۔ عدالت نے سلمان شنواری سے متعلق درخواست پر سماعت کل 2 بجے تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کوہاٹ سلمان شنواری کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف…

Read More

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ برس ذیا بیطس کی مشہور ادویات (جو وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں) کی فراہمی میں عالمی سطح پر ہونے والی قلت کے سبب مشتبہ طور پر جعلی ادوایات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ جی ایل پی-1ایگنسٹس کلاس سے تعلق رکھنے والی ادویات کے جعلی ورژن اکثر بے قاعدہ ذرائع (بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارم) سے فروخت اور تقسیم کیے جا رہے ہیں، جو کہ صحت کے حوالے سے انتہائی سنگین نتائج رکھتا ہے۔ ڈبلیو…

Read More

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سائفر اور توشہ خانہ کیس کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی نظام دو دنوں میں دو فیصلوں کے بعد خود دفن ہوگیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز انصاف کے لیے کھڑی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وکلا ہمیں بتائیں کہ یہ ججوں کو انہی سے اٹھ…

Read More

 اسلام آباد: 262 ویں کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کرنے ،اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے  گی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز( ملٹری ) کے زیرصدارت  262ویں کور کمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی، جس میں عزم کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے…

Read More

 اسلام آباد: خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔نگراں وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ اجلاس میں شریک ہونگے۔ کے پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور حساس اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ آج خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ…

Read More

نارووال: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو۔انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام  سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں۔ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیڈیم سے بھی باہر جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی ، مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ آج جانا کہ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد سات دن کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں گے۔انتخابات فیڈرل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف…

Read More