تازہ تر ین

پاکستان کو کھیلوں میں ایک اور عالمی اعزاز مل گیا

  کراچی: کھیلوں کی سطح پر پاکستان کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا۔

ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس فیڈریشن نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور کو ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

ورلڈ فیڈریشن کے صدر داتک پال چوہا نے سہیل انور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس ذمہ داری کا حقدار قرار دیا۔

سہیل انور ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے عالمی فیڈریشن کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

دریں اثنا سہیل انور نے عالمی فیڈریشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تقرری کو پاکستان کے لیے باعث عزت و توقیر قرار دیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv