تازہ تر ین

پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن

لاہور: پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ٹیمیں پنک رن اور کیپس پہنیں گی، کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے، آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا، 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔

اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن اور کیپ پہنیں گے، پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے 4 مریضوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی ہے، انھیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv