تازہ تر ین

پی ایس ایل9؛ عثمان خان ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ

ملتان سلطانز کے جارح مزاج کرکٹر عثمان خان پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔

نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

اضح رہے کہ 28 سالہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے، جس کی بدولت سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv