عام انتخابات کے دوران سندھ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) آج جامشورو شاہراہ پر دھرنا دے رہی ہے۔
جی ڈی اے کی جانب سےانتخابی دھاندلیوں کیخلاف جامشورو انٹرچینج کے مقام پردھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے حُر فورس اورفنکشنل لیگ کے کارکن پہنچ رہے ہیں۔ دھرنے کا آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا۔
اس حوالے سے موٹروے پولیس نے اندرون سندھ سے کراچی آمد ورفت والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جی ڈی اے دھرنے سے پیر پگاڑا، ڈاکٹرصفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو اور ذوالفقارمرزا سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

