اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کے بعد نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے، اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف پہلا غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر کے وطن پہنچ گئے، سعودی عرب سے واپسی پر شہباز شریف نے یو اے ای کی مسلح افواج کے سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان سےملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تو وزیر انصاف نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے یو اے ای کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
شیخ محمد زید بن النہیان نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ بلاول بھٹو، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی ، خالدمقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کراچی سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 15 سالہ آمنہ خانیوال سے برآمد

لاہور: (ویب ڈیسک) دو روز قبل سعید آباد کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ آمنہ نامی لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے ضلع خانیوال سے برآمد کر لیا۔
دو روز قبل سعید آباد کراچی سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ آمنہ نامی لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ، ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد پولیس نے لڑکی کو خانیوال پنجاب سے برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق 28 اپریل کو سعید آباد کی رہائشی 15 سالہ آمنہ ولد جاوید نامی لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ رپورٹ ہوا تھا ، بچی کی بازیابی کے لیے پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ بچی اپنی مرضی سے ٹرین کے زریعے چنیوٹ پہنچی تھی ، آمنہ کی چنیوٹ میں سرفراز نامی لڑکے سے دوستی تھی، آمنہ نامی لڑکی کو پولیس نے تحویل میں لیکر کراچی منتقل کر دیا۔

سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع اور رقم کو مزید بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان اور اس کی معیشت کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کا اعلان  کیا ہے جبکہ پاکستان کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر کی مدت میں توسیع اور اضافے کو بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد میں معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کے لیے مدد جاری رکھی جائے گی، پاکستان کی بھرپور مدد اور حمایت جاری رکھنے پر سعودی عرب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دونوں ممالک کے نجی شعبے میں تعاون بڑھانے، انوسٹمنٹ پارٹنر شپس بڑھانے پر اتفاق  کیا گیا، دونوں ممالک کے کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں میں ملاقاتیں اور رابطے بڑھائے جائیں گے اور انوسٹمنٹ فورمز منعقد ہوں گے۔

دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں دونوں طرف سے ’’سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل‘‘ کے ذریعے امورِکار کو مضبوط بنانے، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو متنوع بنانے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان رابطوں اور بات چیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو حقیقی وعملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور اس کی معیشت کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔ اس بات چیت میں مرکزی بینک میں جمع کرائے گئے 3 ارب امریکی ڈالر کی مدت میں توسیع کے ذریعے اُن میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ مزید بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے، پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد میں معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کے لیے مدد جاری رکھنا شامل تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کا ماحول تیار کرنے اور باہمی دلچسپی کے سرمایہ کاری کے متعدد شعبوں میں مشترکہ کوششیں کرنے بھی اتفاق کیا گیا۔ اطراف نے دونوں ممالک کی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں اپنے اسٹرٹیجک مفاد میں صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

دونوں ممالک نے سرمایہ کاری فورمز کے انعقاد پر ارادے کا اظہار کیا تاکہ دنوں ممالک کے کاروباری شعبے میں دستیاب امکانات سامنے لائے جاسکیں، اُن پر زور دیا جائے کہ سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں انوسٹمنٹ پارٹنر شپ کریں، سعودی پاکستانی بزنس کونسل کے اجلاسوں کے ذریعے مل کر کام کریں تاکہ اُن مشکلات کو دور کیا جائے جو سرمایہ کاروں کو درپیش آتی ہیں۔

اطراف نے خیر مقدم کیا کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار خوراک وزراعت کی صنعتوں میں مل کر شراکت داریاں کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت اکنامک ٹرانسفارمیشن پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دستیاب امکانات سے متعلق تعاون اور متعدد شعبوں میں نامور پاکستانی ماہرین کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے۔

اطراف نے میڈیا کوآپریشن میں اضافے، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ اس ضمن میں تجربات کے تبادلہ پر اتفاق کیا تاکہ مشترکہ بنیادوں پر ذرائع ابلاغ کو تشکیل دیا جائے۔

ماحولیات کے شعبے میں پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ’’سرسبز سعودی عرب‘‘ اور ’’سرسبز مشرق وسطی‘‘ کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سرکلر کاربن اکانومی کے خیال کے تحت عمل درآمد کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کی گئی جسے جی 20 کے لیڈروں نے منظور کیا تھا۔

اطراف نے دونوں اقدامات پر عمل درآمد کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسی تناظر میں اطراف نے ماحولیاتی تبدیلی پر فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے اصولوں کی پاسداری کی اہمیت اور زہریلے دھوئیں اور مواد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماحولیاتی معاہدے تیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

توانائی کے شعبے میں پاکستان نے خام تیل مصنوعات کی برآمد کی فنانسنگ اور تیل کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع کرنے کے سعودی عرب کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک نے ہائیڈروکاربنز، بجلی، ہائیڈروکاربن وسائل کے لیے دھوئیں سے پاک ٹیکنالوجیز، توانائی کو باکفایت بنانے، توانائی سے متعلق مصنوعات کی مقامی تیاری و فراہمی، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے اور ایسے منصوبے تیار کرنے کہ جن سے سورج اور ہوا سے بجلی پیدا ہو سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار، نا معلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ائیررپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے اپنی حراست میں لے کر ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ شیخ راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان اور سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی دو الگ الگ درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہاں ہونے والے واقعہ کا بھی بتا رہے تھے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، رات کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کا راج ہے، آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں دادو، موہنجو داوڑو، نوابشاہ، مٹھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں شدید گرمی پڑے گی۔

عید پر آبائی علاقوں کو جانیوالے شہریوں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگا

ماہ رمضان تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اس دوران پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہونے لگے ہیں۔

ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
سی اے اے نے کیو ائیرلائن کیلئے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا
کراچی میں کورونا کے وار جاری، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی سرعام خلاف ورزی
لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت سے شہری پریشان
ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقرر کردہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ جن شہروں کا کرایہ 1500 سے 1800 روپے تک ہے وہاں کے 3000 سے 3200 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی حرکت میں آکر ضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کارروائی کے پیش نظر اضافی کرائے کی واپسی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

افغانستان: 2 ٹرانسمیشن ٹاورز پر دھماکا، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں بجلی کی 2 ٹرانسمیشن ٹاورز کو بم دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد 11 صوبوں میں لاکھوں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبہ پروان میں بجلی کے 2 ٹاور پر بم دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت اور قریبی صوبوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

سرکاری الکیٹرک کمپنی ڈی اے بی ایس کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ’ دشمنوں نے بجلی کے 2 ٹاورز کو بم دھماکوں سے اڑا دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے اور ٹرانزمینشن ٹاورز کی مرمت کرنے کے لیے کمپنی کی 5 ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹاور پہاڑوں کی چوٹیوں پر لگے ہوئے ہیں اور ہماری ٹیمیں ان کو بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاورز کی مکمل بحالی میں 2 ہفتے لگیں گے مگر ہفتہ کی رات تک بجلی کی جزوی بحالی کے لیے عارضی مرمت کردی جائے گی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بجلی کا یہ تعطل رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے آغاز سے قبل ہوا ہے۔

50 لاکھ لوگوں کی آبادی والے شہر کابل میں متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں عید کی تقریبات سے قبل ہفتہ کے روز بجلی کی فراہمی کے لیے پرائیویٹ جنریٹرز لگائے گئے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کابل کے رہائشی خطیرہ فخری نے کہا کہ اس عید پر کوئی بھی خوش نہیں ہے کیوں کہ متعدد خاندان حالیہ دھماکوں کی وجہ سے دکھ میں مبتلا ہیں۔

دعا زہرا نے اپنا نکاح نامہ والد کو خود واٹس ایپ کیا، اصل کہانی سامنے آگئی والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دکھایا ، جس پر کراچی پولیس نے نکاح نامہ 23 اپریل کو ڈی آئی جی آپریشن کو بھجوایا تو لاہور پولیس نے ٹال دیا

کراچی : دعا زہرا کی بازیابی کی اصل کہانی سامنے آگئی ، جس میں انکشاف ہوا کہ دعا نے ظہیر کیساتھ 17 اپریل کو شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کیا۔تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کی بازیابی کے معاملے پر لاہور پولیس کی غفلت کی اصل کہانی سامنے آ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا 16 اپریل کو ہی لاہور پہنچ گئی تھی، جس کے بعد دعا نے ظہیر کیساتھ 17 اپریل کو شادی کی اور نکاح نامہ والد کو واٹس ایپ کیا۔
والد نے نکاح نامہ کراچی پولیس کو دکھایا ، جس پر کراچی پولیس نے نکاح نامہ 23 اپریل کو ڈی آئی جی آپریشن کو بھجوایا تو لاہور پولیس نے ٹال دیا وہ کراچی سے غائب ہوئی، ہم کیسے تلاش کریں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنزعابد اور ایس ایس پی نے کہا اپنی ٹیم بھیج دیں، جس کے بعد 25 تاریخ کو کراچی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور پولیس کوبتا دیاگیا لیکن لاہور پولیس نے نکاح نامے پر رائیونڈ کا ایڈریس ہونے پر وہاں کسی کو نہ بھجوایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ ملنے کے باوجود پولیس نے پریس ریلیز جاری کی کہ دعا کا علم نہیں اور لاہور پولیس نے دعا زہرا کو تلاش کرنے میں مکمل سستی دکھائی۔ذرائع نے کہا کہ دعا کو تلاش کرنے کا اصل کام اوکاڑہ پولیس نے کیا ، حویلی لکھاپولیس نے ایک گواہ کے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو دعا کا پتہ چل گیا ، جس کے بعد اوکاڑہ پولیس نے دعا کی بازیابی کے بعد پولیس کو بتایا تو وہ اسے لاہور لے آئے، سارا دن یہ خبریں بھجوائی جاتی رہیں کہ دعا کو لاہور پولیس نے تلاش کیا۔