تازہ تر ین

افغانستان: 2 ٹرانسمیشن ٹاورز پر دھماکا، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں بجلی کی 2 ٹرانسمیشن ٹاورز کو بم دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد 11 صوبوں میں لاکھوں لوگوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبہ پروان میں بجلی کے 2 ٹاور پر بم دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت اور قریبی صوبوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

سرکاری الکیٹرک کمپنی ڈی اے بی ایس کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ’ دشمنوں نے بجلی کے 2 ٹاورز کو بم دھماکوں سے اڑا دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے اور ٹرانزمینشن ٹاورز کی مرمت کرنے کے لیے کمپنی کی 5 ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹاور پہاڑوں کی چوٹیوں پر لگے ہوئے ہیں اور ہماری ٹیمیں ان کو بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاورز کی مکمل بحالی میں 2 ہفتے لگیں گے مگر ہفتہ کی رات تک بجلی کی جزوی بحالی کے لیے عارضی مرمت کردی جائے گی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بجلی کا یہ تعطل رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے آغاز سے قبل ہوا ہے۔

50 لاکھ لوگوں کی آبادی والے شہر کابل میں متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں عید کی تقریبات سے قبل ہفتہ کے روز بجلی کی فراہمی کے لیے پرائیویٹ جنریٹرز لگائے گئے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کابل کے رہائشی خطیرہ فخری نے کہا کہ اس عید پر کوئی بھی خوش نہیں ہے کیوں کہ متعدد خاندان حالیہ دھماکوں کی وجہ سے دکھ میں مبتلا ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv