سان فرانسسکو(صباح نیوز) باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پریوں جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ عامرخان کے اہلخانہ اور اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان چند ماہ قبل ایک نہ ختم ہونے والا تنازع شروع ہوا جو تاحال ختم ہی نہیں ہوا اور اب ایک مرتبہ پھر فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کو نشانے پر رکھ لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فریال مخدوم کا انٹرویو میںکہنا تھا کہ لباس کے معاملے میں شروع سے ہی بہت زیادہ آزاد خیال ہوں ۔لیکن مسلمان ہوں اور اپنے لباس کی مناسبت کو خوب سمجھتی ہوں، سسرال والوں کی طرف سے عریانیت کا الزام بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد پریوں جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے عامر پراورعامر کو مجھ پر پورا اعتماد ہے۔ فریال مخدوم نے پلاسٹک سرجری کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ اپنے چہرے پرفلر کرائی ہیں کیونکہ نیند اور پانی کی کمی کے باعث بہت ہلکے پڑ گئے تھے جس کے باعث میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا۔ فریال مخدوم نے کہا کہ میں نے اپنے گالوں پر بھی فلر کروایا کیونکہ مجھے بھرے ہوئے گال پسند ہیں اوراس پر ہی میرے سسرال والوں نے مجھے مائیکل جیکسن سے تشبیہ دے دی۔