تازہ تر ین

قومی کرکٹ میں بڑے عہدے پر بڑی تبدیلی ، اچانک حیران کن فیصلہ منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ تو نہ اسکا لیکن نئے منیجر ایکشن میں ضرور آگئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر طلعت علی نے وسیم باری کی جگہ لے لی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹریننگ کیمپ ان دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ اس کیمپ میں جہاں ممکنہ کھلاڑی ایکشن میں ہیں وہاں نئے منیجر طلعت علی نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ تاحال پی سی بی نے باضابطہ طور پر تو نئے منیجر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، طلعت علی ماضی میں بھی منیجر رہ چکے ہیں۔ وسیم باری کوگزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل انتخاب عالم کی جگہ منیجر بنایا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv