Author: admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی 19 فروری کو طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی، عدالت کے پاس وزیراعظم، وزراء اور سیکرٹریز کو طلب کر کے وضاحت طلب کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کی…

Read More

فرانس نے یوکرین سے ایک دس سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 3 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کا اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا اور یوکرین کی فوج کو جدید ترین طریقوں کے مطابق تربیت بھی دی جائے گی۔ یوکرین کے زیلینسکی نے اس معاہدے کے بعد فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر یورپی طاقتوںپر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ روس کو مشرق کی سمت بڑھنے سے روکا جاسکے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل جرمنی نے بھی یوکرین کی فوج کے لیے ایک بڑا امدادی پیکیج…

Read More

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر پولیس نے وزیرآباد میں لیاقت علی چٹھہ کے پی اے اشفاق تارڑ کے گھر چھاپا مارا۔ سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے علی پور چٹھہ میں چھاپا مارا، اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی مکمل تلاشی لی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے گھر کے تمام موبائل فون قبضہ میں لیے، اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہے۔ اہلیہ اشفاق تارڑ…

Read More

کیلی فورنیا: یوٹیوب کے سابق سی ای او سوسن ووجکی کا بیٹا 19 سال بیٹا برکلے کے کلارک کیر کیمپس میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ریاضی میں دوسرے سمسٹر کے طالب علم مارکو ٹراپر کی لاش ملی ہے لیکن اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کو کیمپس سے طالب علم کے خودکشی کرنے یا قتل کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور موت کی وجہ کے تعین کے…

Read More

پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سربلند خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اکثریتی پارٹی ہونے کے ناطے حکومت میں جائیں گے۔ سرفراز بگٹی اور حاجی شاہ گورگیج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہماری پارٹی کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیانیے سے بلوچستان کے عوام متاثر ہو رہے ہیں، بی این پی سمیت چار اتحادی پارٹیز سراپا احتجاج ہیں جبکہ نو منتخب ایم پی اے اور پارٹی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی نے کہا…

Read More

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی بیرون ملک رخصت پر چلے گئے۔ ان کے فیملی سمیت برطانیہ روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس اور انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر آر پی او راولپنڈی کے اچانک منظر سے غائب ہونے کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ واقعہ سے جوڑا جانے لگا۔ گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کی پی ایس ایل کے بارے میں پریس کانفرنس کے دعوت نامے میں بھی کمشنر راولپنڈی سمیت…

Read More

واشنگٹن: لڑکیوں کی جسم فروشی کے لیےاسمگلنگ کی روک تھام کے لیے امریکی ریاست الاباما میں پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی تھی جس کے دوران ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اہلکار کی شناخت 43 سالہ اسٹیفن سمز کے نام سے ہوئی۔ اسٹیفن سمز پولیس کی مقامی تربیت گاہ میں ’’اینٹی سیکس اسمگلنگ ٹریننگ سیشن‘‘ میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کے ساتھی اہلکاروں نے بتایا کہ ہم سب ساتھ لنچ کے لیے گئے…

Read More

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوان کرکٹر مستفیض الرحمان کے سر گیند لگ گئی جس کے باعث خون بہنے لگا۔ بنگلہ دیشی کرکٹر کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میتھیو فورڈ کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران شارٹ کھیلا گیا تھا تاہم فیلڈر گیند روکنے میں ناکام رہے اور بال مستفیض کے سر پر جالگی، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ واضح رہے کہ تیز…

Read More

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ غلطیوں کی نشاندہی کرکے اپنی اصلاح کرے، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے۔ لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں، لیکن اس حلقے سے ناانصافی کی گئی، انتخابات میں میرے حلقے کے ٹکڑے کئے گئے، عدالتوں میں اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہماری شکایت نہیں سنی گئی، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے، امیروں نے اپنے ملازمین کو گاڑیوں میں ڈالا…

Read More

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایشا مالویہ کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی ڈراموں میں کام سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔ شو کے میزبان نے ایشا مالویہ سے سوال کیا کہ اگر آپ کو پاکستان سے پُرکشش مسلمان ہیرو کے مدِ مقابل ڈرامہ سیریل کی پیشکش ہو اور اس ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو، معاوضہ وغیرہ بھی سب طے پا جائے تو کیا آپ یہ پیشکش قبول کریں…

Read More

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، کوئٹہ کی ٹیم…

Read More

 ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ اُنہیں کنگھے سے مارتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں شویتا نے ایک چونکا دینے والا واقعہ سُنایا۔ شویتا بچن نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو اکثر میرا اپنے بھائی ابھیشیک بچن سے لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا جو تقریباََ سب ہی بہن بھائیوں کے درمیان ہوتا ہے، ایک بار ہم دونوں کا جھگڑا ہوا اور پھر…

Read More

 پشاور: خیبر پختون خوا کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ بارش اور برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور جلانے کی لکڑی کی مانگ مزید بڑھ گئی۔ بارش کے باعث اکثر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ ترجمان اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے کہا ہے کہ مالم جبہ،کالام ،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور…

Read More