Author: admin

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا، پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ اور تین کروڑ ووٹ ملے، ہماری 180 سیٹیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مرکز اور…

Read More

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہے۔ صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ وہ ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ایکس کا ہوم پیج کھلنے کے بجائے اس پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔ Downdetector کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی رات…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف 14 اوورز میں بغیر کسی نقصان 146 رنز بنالیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی اوپننگ جوڑی نے ابتدائی ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جیسن رائے 71 اور سعود شکیل 67 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے کوئی بھی بالرز وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے…

Read More

پشاور: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے پشاور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے اور حقوق ضرور لیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست سے بالا ترہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے، صرف عوام اور صوبے…

Read More

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ وقت آنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، چیف الیکشن کمشنر ممبران اور آر اوز،نگراں حکومت اور دلدل میں دھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے،اتنا پھنستے جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک پیغام دینے آیا ہوں، یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور…

Read More

مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔ بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایک کمشنر کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، وہ نہ آر او ہیں، نہ ڈی آراو اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکے، آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، ہمارا دشمن مکار اور فریبی ہے، اسے ایک دن شکست ضرور ہوگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔ عطاء تارڑ نے کہا…

Read More

بھارت نے تھائی لینڈ کو ہراکر بیڈمنٹن میں ایشین ٹیم چیمپین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں شامل پی وی سندھو، گایتری گوپی چند ٹریزا جولی اور انمول کھرب نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر بھارت کو ٹیم کی سطح پر کامیابی دلائی۔ دوسال قبل ٹامس کپ میں شاندار فتح کے بعد یہ بھارت کی بیڈمنٹن میں دوسری بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کی اشمیتا چالیہا نے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپین نوزومی اوکوہارا کو ہرایا تھا تاہم فائنل میں وہ سپنندا کیٹیتھاگ سے ہار گئیں۔

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے، کمشنر صاحبان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر ان کا ضمیر اتنا بے چین تھا تو 9 دن پہلے بات کرتے، کمشنر کا بیان مشکوک بن گیا جو منصوبے کے تحت دیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری کے بعد حالات ان فولڈ ہورہے ہیں، کل جو واقعہ ہوا اس کی شام تک حقیقت سامنے آچکی تھی، الیکشن کمیشن نے اس بیان کو ٹیک اپ کرلیا…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات نو مئی پارٹ ٹو ہیں، لیاقت علی چٹھہ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے بغیر کسی ثبوت سیاست پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، مجھے خوف ہے کہ ایک اور 9 مئی کا واقعہ ہو رہا ہے، ہم نے 9 مئی سے بھی سبق نہیں سیکھا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران…

Read More

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا۔ سینٹ کا اجلاس کل ہوگا، صدر مملک نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

Read More

ایران ویسے تو دنیا بھر میں عالمی پابندیوں کے باعث بھی جانا جاتا ہے، تاہم ایک خبر ایسی آئی ہے، جس میں ایک ایرانی نے خاندان کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے ایران کے شہر کرمان میں واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو کلاشنکوف کی گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر حملہ آور نے اپنے والد کو بھی قتل کر دیا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قتل کرنے والا نامعلوم شخص مقامی شخص تھا، جس نے اپنے ہی والد سمیت خاندان کے 12 افراد کو…

Read More