Author: admin

لاہور(آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ، ثناءمیر کو قومی ویمنز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ24جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 20جون کو ویسٹ انڈیز اور 22جون کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ۔ جمعہ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس نے آئی سی…

Read More

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کھیل کے میدان میں بھی کمی نظر آتی ہے۔ 2 دھائی قبل لاہور کو کھیلوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا کھیل کے میدان خستہ حال ہوتے گئے۔ کھیل کے وہ قدیم میدان جو کسی وقت میں نوجوانوں کی نگاہ کا مرکز ہوتے تھے اور آج یہ عالم ہے کہ ان میدانوں میں چند لوگ ہی کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے خصوصی سروے کے مطابق صوبہ پنجاب کے دل لاہور میں کھیل کے میدانوں کی تعداد میں کمی دکھائی دی ہے۔ لاہور میں…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اور 4 برس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے اور مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں…

Read More

کراچی (نیوزایجنسیاں) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحفہ پیش کرکے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آل راو¿نڈر نے کہا کہ بہترین الوداعی تحفے پر میں آپ کا اور پوری ہندوستانی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ قابل عزت سپرسٹار،امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ریٹائر ہونےوالے پاکستان کے سابق کپتان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ تحفتاً پیش کی تھی جس پر ہندوستانی…

Read More

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران شاہزیب حسن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائدکردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پریس ریلیز میں بتایا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی ابتدائی سماعت کی جس میں شاہ زیب حسن پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کوڈ کے کی خلاف…

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے مزدوروں کی تنخواہ میں ایک ہزارروپے کا اضافہ کرتے ہوئے کم از کم تنخواہ 15 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس اک اعلان وزیراعلیٰ پنجاب یکم مئی (لیبرڈے) کو کریں گے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مزدوروں کے لیے چند اور بھی اعلانات متوقع ہیں جس سے مزدوروں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لیبر سے یکم مئی کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں اور مزدوروں کے مسائل پر بھی محکمہ کی رائے مانگی تھی جس پر…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) روزنامہ خبریں گزشتہ 5ماہ سے جنرل راحیل شریف کو اسلامی افواج کے اتحاد کی کمان ملنے بارے تسلسل سے خبریں شائع کرتا رہا ہے جس کی گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اس طرح سے روزنامہ خبریں کی خبر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی اور خبریں نے سب سے پہلے خبر شائع کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

Read More

اسلام آباد، لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطے شروع ہوگئے ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے رابطوں میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اہم کردار ادا کررہے ہیں، رابطوں میں یہ کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کرائی جاسکے تاکہ دونوں سیاسی جماعتیں اسلام آباد میں ”گو نواز گو“ تحریک کا آغاز اور نوازشریف کے استعفیٰ کے لیے مشترکہ احتجاج و دھرنے کی پالیسی بھی مرتب کرسکیں۔ عمران خان نے گو…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام یعنی قرآن مجید میں اخروی کے ساتھ ساتھ دنیاوی مسائل کا حل بھی پیش کر دیا ہے اور اگر کوئی عورت بانجھ پن کے مرض میں مبتلا ہو تو اسے چاہئے کہ سورة الرحمن کی تلاوت کرے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ عارضہ دور ہو جائے گا۔ اگر کسی عورت کو بانجھ پن کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ہر نماز کے بعد 11مرتبہ درود پاک پڑھے‘ پھر21مرتبہ یا باری المصور پڑھے‘ اس کے بعد ایک بار سورة رحمن اور 11مرتبہ درود پاک کا ورد کرے۔ یہ وظیفہ معمول بنانے سے…

Read More

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع چترال کی شاہی جامع مسجد میں منبر پر کھڑے ہوکر ایک شخص کی جانب سے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور لوگوں نے اسے قابو کرکے مارنے کی کوشش کی تاہم خطیب مسجد نے صورت حال کی سنگینی سمجھتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا جس پر ہزاروں افراد نے تھانے پر دھاوا بولتے ہوئے گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی اور زبردست توڑ پھوڑ اور پتھراﺅ کیا۔ پولیس ملازمین نے کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے…

Read More

جھنگ(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلع فتح کرناہے،میاں صاحب ہم آپ کو گھر بھیجیں گے ،آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے ،آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے میں تیار ہوں۔ جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں ،فیصل صالح حیات کو دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب…

Read More

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت پہلا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا جس میں قانونی ماہرین نے نواز شریف کو فیصلے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد پہلامشاورتی اجلاس طلب کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا فیصلہ جو بھی ہو مانیں گے اور عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنے پر اتفاق اور وفاقی وزرانے وزیر اعظم پر…

Read More