لاہور(آئی این پی)قسمت کی دیوی عمراکمل پر پھر مہربان ہوگئی ، پی ایس ایل میں ناکامی کا تمغہ لینے اور فٹنس برقرار نہ رکھنے کا معاملہ نظر انداز ، انتظامیہ نے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کیلئے پنجاب کی کپتانی عمر اکمل کو سونپ دی۔ حیرت کی بات ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کے لئے ان فٹ قرار پائے اسے پنجاب کی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ۔ پریکٹس میچ میں ایک سنچری بنانے کا انعام کپتانی کی صورت میں دے دیا گیا۔ آئندہ پیر اور منگل کو لاہور میں پنجاب کی ٹیم کی ڈرافٹنگ ہوگی ، ٹورنامنٹ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں عمر اکمل خاطر خواہ کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے صرف ایک دو میچوں میں انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ، اب انتظامیہ نے اتنے اہم ایونٹ کے لئے پنجاب کی ٹیم کی قیادت سونپ کر نئی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ کرکٹ شائقین سوال کر رہے ہیں کہ کیا ان فٹ عمر اکمل ہی پنجاب کی ٹیم کی قیادت کے لئے رہ گیا تھا ۔انتظامیہ صرف سفارشی کھلاڑیوں کو نواز رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی فٹ اور بھرپور فارم والے کھلاڑی کو پنجاب کی ٹیم کی قیادت سونپی جانی چاہئے تھی۔
بریکنگ نیوز
- شعبہ طب میں انقلاب: صرف ایک انجکشن اور ’’لا علاج‘‘ بیماری مکمل ٹھیک!
- پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
- مشہور ریسٹورنٹ کی بریانی میں ’لال بیگ‘ نکل آیا
- آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ ایرانی سپریم لیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام
- واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری
- شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی، ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
- ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری
- کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
- پاکستان کا ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن، جدید طبی نظام کی تشکیل میں نمایاں پیشرفت
- اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ
- عظمیٰ بخاری کی تلقین، دیدار نے ریشم سے معافی مانگنے سے انکار کردیا
- معروف صحافی نے پاکستان آئیڈل کے بڑے فراڈ کا انکشاف کردیا
- جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
- امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
- بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف
- برطانیہ: مشہور گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی مداح کا انوکھا ریکارڈ
- نجی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے والے فیس بک انجینئر کیخلاف تحقیقات شروع
- مچھروں نے پہلی بار کب اور کس انسان کا خون پیا؟ نئی اور دلچسپ تحقیق
- زیادہ صفائی کتنی نقصان دہ ہے؟ نئی اور حیرت انگیز تحقیق
- ڈاکو ’’کسٹم اہلکار‘‘ بن کر جیولرز سے 17 کلو سونا لے اُڑے!

