برلن(خصوصی رپورٹ) برلن میں جرمن چانسلر کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اینگلا مرکل نے امانوئل ماکروں کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا مگر ماکروں کی توجہ اس طرف مبذول نہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد دونوں رہ نما یادگاری تصویر کے لیے ساتھ کھڑے ہوئے تو مرکل نے کیمروں کے آنکھ کے سامنے ماکروں سے مصافحے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا مگر فرانسیسی صدر جرمن چانسلر کی طرف متوجہ نہ ہوئے اور کچھ لمحوں تک اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ میں دیے کھڑے رہے۔جرمن چانسلر اپنے مہمان سے مصافحے کے لیے مصر نظر آئیں اور ماکروں کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔ جس کے بعد دونوں شخصیات نے نسبتا طویل مصافحہ کیا۔غالبا ماکروں نے مصافحے کے اختتام میں پہل کی جب انہوں نے اپنے "فارغ” بائیں ہاتھ سے مرکل کے اس ہاتھ کو پکڑا جس سے جرمن چانسلر مصافحہ کر رہی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

