نیویارک (محسن ظہیر) امریکی شہر نیو یارک میں فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹائمز سکوئر میں ایک تیزی رفتار گاڑی وہاں پیدل چلنے والے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 23 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔چھبیس سالہ ڈرائیور امریکی شہری ہے اور امریکی آرمڈ سروسز کا رکن رہ چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیو یارک کے میئر بل ڈی بلیسو کا کہنا ہے کہ ’ایسے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے جس سے اس واقعے کو دہشت گرد کارروائی کہا جا سکے۔‘سرخ رنگ کی ہونڈا گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور تین بلاک عبور کرنے کے بعد الٹ گئی۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی آدھی الٹی ہوئی ہے اور اس کے بونٹ سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل لندن، برلن اور فرانسیسی شہر نیس میں گاڑیوں سے کچلنے کے وقعات پیش آ چکے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ملا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ اس ڈرائیور کی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا ماضی کا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ اس صورتحا ل کے پیش نظر پولیس حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ کوئی دہشت گردی کا نہیں بلکہ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر تیزرفتاری کے نتیجے میں پیش آنیوالاحادثہ ہے۔ نیویارک میں جمعرات کی دوپہر کو یہ واقعہ پیش آیا اور یہ ایسا وقت تھا کہ جب یہاں بڑی تعداد میں لوگ اور سیاح موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

