واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ایک ریئر ایڈمرل سمیت امریکی بحریہ کے 8 مزید افسران پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔’فیٹ لیونارڈ‘ کے نام سے شہرت پانے والے اس اسکینڈل میں امریکی بحریہ کے 200 سے زائد اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے جاپان میں ساتویں امریکی بحری بیڑے پر تعیناتی کے دوران سنگاپور کے ایک دفاعی ٹھیکیدار فرانسس لیونارڈ سے قیمتی گھڑیوں، سگار، شراب، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت کمروں اور عیاشی کی صورت میں رشوت وصول کی تھی۔ اس کے عوض ٹھیکیدار نے امریکی بحریہ سے ساز و سامان اور خدمات فراہمی کی مدات میں 35 ملین ڈالر (3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) اضافی وصول کیے تھے۔امریکی محکمہ انصاف مذکورہ اسکینڈل کی تفتیش پچھلے چار سال سے کررہا ہے جس نے گزشتہ روز امریکی بحریہ کے مزید 8 اعلی افسران پر رشوت ستانی، غلط بیانی اور دھوکا دہی کی فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عہدیداروں میں امریکی بحریہ کا ایک سینیئر انٹیلی جنس آفیسر، تین ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس کیپٹن، ایک حاضر سروس کمانڈر اور ایک ریٹائرڈ چیف وارنٹ آفیسر شامل ہیں۔ اس طرح فیٹ لیونارڈ اسکینڈل میں مجرم قرار پانے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیوی آفیسرز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔فرانسس لیونارڈ کو پہلے ہی امریکی بحریہ کو مالی نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے جبکہ اس وقت بھی امریکی بحریہ کے دوسرے کئی افسران کے خلاف مذکورہ اسکینڈل میں رشوت خوری اور دھوکا دہی کے مقدمات چل رہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر ان کے بارے میں بھی فیصلے جاری کیے جاتے رہیں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

