Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ایف بی آئی بارے ٹرمپ کے حیران کن انکشافات

By adminمئی 12, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
trump
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے مجھے اپنی تحقیقات کا ہدف نہیں بنایا تھا، جیمز کومی نے انہیں بتایا تھا کہ امریکی الیکشن میں مبینہ روسی اثر و رسوخ کے الزامات کی تحقیقات میں انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا ۔ ایک انٹر ویو میں اس ادارے کے سربراہ کو برطرف کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومی نےمجھے بتایا تھا کہ امریکی الیکشن میں مبینہ روسی اثر و رسوخ کے الزامات کی تحقیقات میں انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا تھا۔ سی آئی اے کے سربراہ کومی اس بارے میں تحقیقات کی سربراہی کر رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جیمز کومی کی برطرفی کے اعلان کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ کومی ٹرمپ کی حریف صدارتی امیدوار اور سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق اسکینڈل کے سلسلے میں ہونے والی چھان بین کے دوران کئی غلطیوں کے مرتکب ہوئے تھے۔ٹرمپ نے انٹرویو میں اس موقف پر زور دیا کہ انہوں نے کومی کو بر طرف کرنا تھا چاہے محکمہ انصاف کے اعلی عہدیداروں نے ایسا کرنے کی سفارش نا بھی کی ہوتی۔کومی کی قیادت میں ایف بی آئی ٹرمپ کی مہم اور روسی عہدیداروں کے درمیان رابطوں اور ماسکو کی طرف سے 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ مداخلت کی معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔دوسری طرف میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ کومی کو اس لیے برطرف کیا گیا کیونکہ وہ صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے کی تفتیش کو تیز کرنا چاہتے تھے۔اس برطرفی کے بعد ڈیموکریٹس روس کے معاملے کی آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ 20 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ایک خصوصی مشیر مقرر کرنا کے مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف بعض ریپبلکن بھی کومی کے ہٹائے جانے کے وقت اور وجوہات سے متعلق تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔کومی کو اوباما نے 2013 میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹروں کو سیاسی مداخلت سے بچانے کے لیے 10 سال کی مدت کے لیے تعینات کیا جاتا ہے، تاہم صدور کو انہیں عہدے سے ہٹانے کا حق حاصل ہے۔اس سے قبل صرف ایک بار ایک ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو 1993 میں صدر بل کلنٹن نے ویلئیم سیشنز کو برطرف کر دیا تھا جنہوں نے اخلاقی وجوہات کی بنا پر رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ایک سماعت کے دوران ایف بی آئی کے قائم مقام ڈائریکٹر اینڈر یو میکابے نے قانون سازوں کو صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت اور ٹرمپ کی مہم سے ممکنہ رابطوں کے معاملے کی تحقیقات کے دوران کسی بھی مداخلت کی کوشش سے قانون سازوں کو آگاہ کرنے کا وعدہ کیا۔میکابے نے کہا کہ "آپ ایف بی آئی کے مرد اور خواتین کو اپنا صیح کام کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں۔انہوں نے وائٹ ہاس کے ان دعوں کو مسترد کیا کہ کومی ایف بی آئی کے عملے کا اعتماد کھو بیٹھے تھے۔میکابے نے کہا کہ”میں آپ کو اعتماد سے بتا سکتا ہوں کہ ایف بی آئی کے عملے کی ایک اکثریت، ایک بہت بڑی اکثریت کے ڈائریکٹر کومی کے ساتھ گہرے اور مثبت تعلقات تھے۔دوسری طرف وائٹ ہاس کی نائب پریس سیکرٹری سارہ ہکابی سینڈرز نے وائٹ ہاس کی بریفنگ کے دوران میکابے کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایف بی آئی میں کام کرنے والے کئی افراد سے یہ سنا ہے جو صدر کے فیصلے پر خوش ہیں جس کے تحت کومی کو برطرف کیا گیا ہے

admin

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.