لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ روز اپنے تیسرے بچے کو دنیا سے متعارف کروایا، اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم کو اپنائے ہوئے دیکھا گیا۔شہزادی مڈلٹن نے اس موقع پر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جس کے گلے پر سفید پیٹر پین کالر ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 34 سال قبل برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ہیری کی پیدائش پر سرخ رنگ کے پیٹر پین کالر والے کوٹ کا انتخاب کیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کیٹ مڈلٹن نے اپنی ساس کو اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہو۔اس سے قبل جب 2013 میں کیٹ مڈلٹن نے اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کو دنیا سے متعارف کروایا، تو تب بھی وہ پولکا ڈاٹ والا لباس پہنے نظر آئیں تھیں جبکہ لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ولیم کی پیدائش کے بعد پولکا ڈاٹس سے مزین لباس ہی پہنا تھا، ہاں بس دونوں کے لباس کا رنگ مختلف تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

