نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی شہر لکھنو¿ میں پولیس نے گزشتہ روز ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر 52لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا ہے جو وہاں ایسی حالت میں موجود تھیں کہ سن کر تمام والدین کانپ اٹھیں۔ ویمن ویلفیئر کی وزیر ریتا باہوگونا کا کہنا ہے کہ ” یہ لڑکیاں انتہائی بری حالت میں مدرسے کے اندر مقید کرکے رکھی گئی تھیں۔ مدرسے کا منیجر ان پر تشدد کرتا تھا، انہیں بہت کم کھانا دیتا تھا اور ان سے گھریلو کام کاج کرواتا تھا۔ وہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی جاتی تھی۔“رپورٹ کے مطابق پولیس نے مدرسے کے منیجر 38سالہ طیب ضیا اشرف کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور اس پر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، جنسی ہراسگی اور جسمانی تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ضلعی اقلیتی ویلفیئر آفیسر بلیندو ڈویدی کا کہنا تھا کہ ”یہ مدرسہ غیر قانونی تھا اور یو پی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ وہاں سے بازیاب کرائی گئی لڑکیوں کی عمریں 5سے 24سال ہیں جن کا تعلق اتر پردیش، بہار اور نیپال سے ہے۔ان لڑکیوں کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور رپورٹس آنے کے بعد ہی ان پر ہونے والے تشدد کے متعلق حتمی طورپر کچھ کہا جا سکے گا۔“دوسری طرف طیب ضیاءنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں، دراصل سید محمد جیلانی اشرف اس مدرسے کا سربراہ ہے جو مجھے یہاں سے نکالنا چاہتا ہے، چنانچہ اس نے جھوٹے الزامات لگا کر پولیس کو بلایا اور میرے خلاف مقدمہ قائم کروا دیا۔“
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

