اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے اتنے اسکینڈل ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن اگر ہم اس میں لگ گئے تو بہت پیچھے رہ جائیں گے ،ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گی،ہم ترقیاتی کاموں سے توجہ ہٹانا نہیں چاہتے،آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا پاکستان کا رخ کر رہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم نے 20سال پرانے منصوبوں کو اپنے پاﺅں پر لا کھڑا کیا اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو ہدایت دے، سڑکیں بننے سے ہی اسکول، کالجز اور ہسپتال بنیں گے اور کاشتکاروں کی زرعی پیداوار کو منڈی تک رسائی حاصل ہو گی اور عوام کا تعلیم و طبی سہولیات کے حصول کے لئے رجحان بڑھے گا۔ وہ ہفتہ کو پشاور موڑ سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹروبس لنک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے میں میٹرو بس شامل نہیں تھا لیکن عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے میٹرو بس کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور ایئرپورٹ کی تکمیل تک میٹرو بس منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا جب کہ ہزارہ موٹر وے منصوبہ بھی 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ایئرپورٹ میں میٹروبس منصوبہ شامل نہیں تھا، دو ماہ پہلے میٹرو بس کو ایئرپورٹ منصوبے میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بیمار منصوبوں کو بھی پاں پر کھڑا کیا، آئندہ برس جنوری سے نیلم جہلم منصوبہ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں 2سال کے منصوبے 20سال بعد بھی مکمل نہیں ہوئے، نیلم جہلم منصوبہ بہت عرصے سے تعطل کا شکار تھا ہم نے آکر مکمل کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کے باوجود منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایئرپورٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی میٹروبس منصوبہ بھی مکمل ہوگا جس سے ہزاروں متوسط طبقے کے افراد کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 20 سال پرانے منصوبوں کو دوبارہ سے شروع کیا اور انہیں اپنے پاں پر لاکھڑا کیا، لواری ٹنل کا منصوبہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے لیکن آج بھی اس پر کام جاری ہے، لواری ٹنل بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔ نیلم جہلم منصوبہ بھی اگلے برس فروری میں بجلی کی ترسیل شروع کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے ہی اسکول، کالجز اور اسپتال بنیں گے اور کاشتکاروں کی زرعی پیداوار کو منڈی تک رسائی حاصل ہو گی اور عوام کا تعلیم و طبی سہولیات کے حصول کے لئے رجحان بڑھے گا۔وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا پاکستان کا رخ کر رہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کے اتنے بہت بڑے بڑے اسکینڈل ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن اگر ہم اس میں لگ گئے تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت سے معاملات ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اگر تفتیش شروع کردیں تو ہمارا سارا وقت اسی میں لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتنے گھپلے ہیں، اتنی کرپشن ہے کہ جتنا کہا جائے اتنا کم ہے، لیکن ایک وقت آئے گا جب یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کے کام کے میعار پر سمجھوتہ کئے بغیر جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ہفتہ کو زیر تعمیر جدید ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں منصوبہ کے جاری کام میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان نے اتھارٹی کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ وزیراعظم کا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوائی بازی سردار مہتاب احمد خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے ایئر پورٹ کی عمارت کے مختلف حصوں بشمول مسافروں کے ٹرمینل، مختلف کاﺅنٹرز اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبہ پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور رواں برس جولائی تک آپریشنز کا آغاز متوقع ہے۔ وزیراعظم نے قبل ازیں پشاور موٹروے سے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کیا تاکہ مسافروں اور قریبی آبادیوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت میسر آ سکے۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو ایم ون اور ایم ٹو موٹرویز کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ ایئر پورٹ پر ہوائی جہازوں کیلئے 15 جدید ڈاکنگ سٹیشنز اور مسافروں کیلئے جدید اور وسیع پارکنگ کا نظام قائم کئے گئے ہیں۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بین الاقوامی معیار کا ٹریفک کنٹرول نظام بھی نصب کیا جا رہا ہے جس سے دھند کے دوران بھی ایئر ٹریفک کی نقل و حمل آسان ہو گی۔ متعلقہ حکام ایئر پورٹ پر پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

