لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان کی جانب سے آج ایک ٹویٹ میں راولپنڈی بس منصوبے پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان نے کہا ” آڈٹ رپوورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5ارب روپے کا نقصان کر چکا ہے۔اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنوایا جا سکتا تھا۔جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے بیان کی نفی کرتے ہوئے جو موقف اختیار کیا گیا ہے وہ اعداد و شمار پر مشتمل ہے جس سے ہر بات کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو بس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے اور کل لاگت بلین روپے ہے 30جبکہ میٹرو بس پشاور کی کل لمبائی 26کلومیٹر ہے اور تخمینہ لاگت اب 58بلین روپے تک پہنچ چکی ہے۔۔پشاور میں میٹرو بس منصوبہ پنجاب کی تینوں میٹرو بس منصوبوں ( لاہور ،ملتان اورراولپنڈی) سے مہنگا تصور کیا جا رہا ہے۔اور سب سے بڑی بات یہ کہ ابھی تک ساڑھے چار سال گزر جانے کے بعد بھی اس منصوبے پر کام کا آ غاز تک نہیں کیا جا سکا۔کل تک عمران خان کی جانب سے جنگلہ بس کے نام سے پکارے جانے والی میٹرو بس کو ان خان صاحب پشاور کے ترقیاتی منصوبوں میں گردانتے ہیں۔پشاور میں میٹروبس منصوبے کے ماڈل اور سٹرکچر نگ کیلئے بیرون ممالک سے کمپنی کی خدمات حاصل گئیں ہیں جبکہ پنجاب میٹرو منصوبوں کیلئے پاکستانی کمپنی نیسپاک کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔۔ اگر ان اعدادوشمار کا بغور معائنہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی نسبت پنجاب میں نسبتاً کم پیسوں اورکم وقت میں اس منصوبے کو پایہئ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور اب تک ان منصوبوں پر عوام کی بھاری اکثریت نے خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔اس بنائ پر عوامی حلقوں میں خان صاحب کے ٹویٹ کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر گردانا جا رہا اور کمپین کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا حقیقت سے چور چور تک کوئی یعلق نہیں۔لیکن اس طرح کی کمزور پالیسی میکنگ سے کیا خان صاحب مثبت نتائج حاصل کر پائیں گے یہ ایک سوالیہ نشان ہے !!
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

