اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے، پیپلز پارٹی اور تحریکانصاف نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کے لیے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری ہے، کل کے حلیف آج کے حریف اور آج کے حریف کل کے حلیف بننے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رابطہ کاروں کے درمیان پس پردہ رابطے کا آغاز ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کے لیے سینیٹ کے اہم عہدوں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کے لیے آپشنز پر غور کرنے کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں لائے جائیں گے، کل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونے کے قوی امکانات ہیں۔تحریک انصاف سے مثبت ردعمل نہ ملنے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم، آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے ارکان کو ساتھ ملا کر اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لانے کے لیے بھی غور شروع کردیا ہے، جس کے لیے بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد اراکین سینیٹ سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی تھی۔دوسری جانب آصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر عبدالقیوم آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مشاورت کی جائے گی اور اس ضمن میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

