لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں مبینہ طور پر 2بیٹوں نے پیسے مانگنے پر نہ دینے پر بھرے بازار میں ماں کے کپڑے پھاڑ دیے ،بیٹوں کے ہاتھوںسرِ بازار تذلیل کے بعد ماں کی پھندہ لیکر خودکشی کی کوشش ، بیٹی نے متعلقہ تھانے میں بھائیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دید ی ۔بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ گلی نمبر 3کچا راوی روڈ کی ممتاز بی بی نے گزشتہ روز پھندہ لیکر خودکشی کی کوشش کی جس پربیٹی شازیہ بی بی نے شور مچاتے ہوئے بچانے کی کوشش کی ۔ شور کی آواز سن کر اہل محلہ بھی اکھٹے ہوگئے جنہوں نے خاتون کو خودکشی سے روک لیا ۔ واقعے کے بعد بیٹی شازیہ بی بی نے تھانہ شفیق آباد تھانے میں اپنے بھائیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے دونوں بھائی شادی شدہ ہیں اور الگ رہائش پزیر ہیں جن کی بیویاں ان کو میرے اور میری والدہ کے خلاف بہکاتی رہتی ہیں جبکہ میرے بھائی نشے کے بھی عادی ہیں ۔ وقوعے کے روز دونوں بھائیوں نے میری والدہ کو بازار میں روک کر پیسوں کا تقاضا کیا جس پر میری والدہ نے جب انکار کیا تو دونوں نے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھرے بازار میں ان کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ میری والدہ اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں ہونے والی اس ذلالت کو برداشت نہ کرسکی جس پر انھوں نے گھر آکر پھندہ لیکرخودکی کی کوشش کی جسے میرے سمیت دیگر محلہ داروں نے بچا لیا ۔درخواست کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

